உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان میں بم دھماکہ میں 12 فوجی ہلاک ، 33 زخمی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    افغانستان کے جنوب مشرقی خوست صوبہ میں آج ایک مسجد میں ہوئے زبردست دھماکہ میں کم از کم 12 افغان فوجی ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہوگئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      افغانستان کے جنوب مشرقی خوست صوبہ میں آج ایک مسجد میں ہوئے زبردست دھماکہ میں کم از کم 12 افغان فوجی ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہوگئے۔ افسران کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔افغان فوج کے کیپٹن عبداللہ نےبتایا کہ یہ دھماکہ مسجد میں اس وقت کیا گیا جب لوگ جمعہ کی نماز ادا کررہے تھے۔

      افغان نیوز چینل طلوع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کاتعلق موندو زئی ضلع میں فوج کی دوسری ریجمنٹ سے تھا۔

      عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانےکے لئے فورنسک ماہرین نے جانچ شروع کردی ہے۔
      First published: