افغانستان میں بڑا دھماکہ: 17 افراد زخمی، تین کی حالت نازک

افغانستان کے جاجان صوبے کے ضلع اکچا میں منگل کوایک بڑا دھماکہ ہوا جس میں 17افراد زخمی ہوگئے۔ بتادیں کہ افغانستان کے اس علاقے میں سکیورٹی دستوں اور دہشت گرد گروپ طالبان کے درمیان کثرجھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

Sep 04, 2019 02:35 PM IST | Updated on: Sep 04, 2019 02:35 PM IST
افغانستان میں بڑا دھماکہ: 17 افراد زخمی، تین کی حالت نازک

۔(علامتی تصویر:یواین آئی)۔

افغانستان کے جاجان صوبے کے ضلع اکچا میں منگل کوایک بڑا دھماکہ ہوا جس میں 17افراد زخمی ہوگئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان فرید النقی نے بدھ کو بتایا کہ ضلع کے بازار میں کل جنگ کے دھماکہ خیز مواد کے باقیات میں اچانک دھماکہ ہوگیا،جس میں کم از کم 17افراد زخمی ہوگئے۔انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

افسر کے مطابق ایک شخص دھماکہ خیز مواد کے باقیات بیچنے کےلئے اسے کباڑ کی دکان پر لےگیاتھا۔غریب لوگ اکثر پیسوں کےلئے اس طرح کی چیزوں کو تلاش کرنے کے بعد بیچنے کی کوشش کرتےہیں۔افغانستان کے اس علاقے میں سکیورٹی دستوں اور دہشت گرد گروپ طالبان کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

Loading...

Loading...