ہوم » نیوز » عالمی منظر

کابل میں نماز جنازہ کے دوران بم دھماکہ ، 18 افراد ہلاک

حکومت مخالف مظاہرے کے دوران مارے گئے ایک افغان رہنما کے بیٹے کے جنازہ کے دوران ہوئے دھماکوں میں کم از کم 18 لوگوں کی موت ہو گئی ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Jun 03, 2017 10:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کابل میں نماز جنازہ کے دوران بم دھماکہ ، 18 افراد ہلاک
فائل فوٹو

کابل : حکومت مخالف مظاہرے کے دوران مارے گئے ایک افغان رہنما کے بیٹے کے جنازہ کے دوران ہوئے دھماکوں میں کم از کم 18 لوگوں کی موت ہو گئی ۔ ساتھ ہی درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔ اس سے افغانستان کے دارالحکومت میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے ۔


عینی شاہدین کے مطابق سلیم کی لاش کی تدفین کے مقام پر تین دھماکے ہوئے ۔ پولیس کو کابل میں مظاہرہ کر رہے سینکڑوں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے گولی چلانی پڑی تھی ۔ اس دوران افغان رہنما کے بیٹے سمیت چار افراد کی موت ہو گئی تھی ۔


ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکوں سے لوگوں کے جسم کئی ٹکڑوں میں منقسم ہو گئے ۔ وزارت صحت کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اب تک چھ لاشوں اور 87 زخمی لوگوں کابل کے اسپتالوں میں لایا گیا ہے ۔

First published: Jun 03, 2017 10:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading