உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان کی دھمکی- حکومت بنانے میں اب کسی نے رخنہ اندازی کی تو پنجشیر کی طرح ہی نمٹیں گے

    طالبان کی دھمکی- حکومت بنانے میں اب کسی نے رخنہ اندازی کی تو پنجشیر کی طرح ہی نمٹیں گے۔

    طالبان کی دھمکی- حکومت بنانے میں اب کسی نے رخنہ اندازی کی تو پنجشیر کی طرح ہی نمٹیں گے۔

    کابل میں پیر کو طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اب یہاں پر جنگ ختم ہوگئی ہے، افغانستان امن کی طرف بڑھ چکا ہے۔ اگر کوئی بھی ہتھیار اٹھائے گا، تو وہ لوگوں کا دشمن ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کابل: افغانستان (Afghanistan) میں طالبان (Taliban) حکومت بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس درمیان پنجشیر پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ طالبان نے اس کے ساتھ ہی اپنے مخالفین کو سخت وارننگ دی ہے۔ طالبان نے کہا، ’نئی حکومت بنانے میں اب کسی نے اگر پریشانی پیدا کی تو پنجشیر کی طرح ہی اس سے نمٹیں گے‘۔

      کابل میں پیر کو طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اب یہاں پر جنگ ختم ہوگئی ہے، افغانستان امن کی طرف بڑھ چکا ہے۔ اگر کوئی بھی ہتھیار اٹھائے گا، تو وہ لوگوں کا دشمن ہوگا۔

      طالبان نے کہا، ’نئی حکومت بنانے میں اب کسی نے اگر پریشانی پیدا کی تو پنجشیر کی طرح ہی اس سے نمٹیں گے‘۔
      طالبان نے کہا، ’نئی حکومت بنانے میں اب کسی نے اگر پریشانی پیدا کی تو پنجشیر کی طرح ہی اس سے نمٹیں گے‘۔


      طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ باہر سے آنے والے لوگ کبھی بھی ملک کو بسا نہیں پائیں گے، ایسے میں یہ ہماری ہی ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کو بنائیں۔ طالبان نے پہلے پنجشیر میں بات چیت سے حل نکالنے کی کوشش کی تھی، لیکن جب بات چیت صحیح نہیں ہوئی تو ہم نے جواب دیا۔

      اس سے قبل طالبان کے پنجشیر پر قبضے کے دعوے کو ناردن الائنس نے مسترد کردیا۔ باغی تنظیم نیشنل ریسٹینس فرنٹ یعنی این آر ایف نے طالبان کے دعوے کو غلط بتایا ہے۔ این آر ایف نے کہا ہے کہ پنجشیر پر طالبان کے قبضے کی بات غلط ہے۔ ہمارے جنگجو پنجشیر کے ہر کونے میں موجود ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: