کابل: افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار تک پہنچ گئی جب کہ 1500 افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 6.1 شدت کا یہ زلزلہ پاکستان کی سرحد سے متصل مشرقی افغانستان کے دیہی اور پہاڑی علاقوں میں آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر خوست سے 40 کلومیٹر دور تھا ۔
افغان انتظامیہ کے مطابق ملک میں زلزلے کے باعث کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں اور متعدد افراد ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ فی الحال راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن کے لئے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ کیلئے روانہ کر دئے گئے ہیں۔
#UPDATE A powerful earthquake struck a remote border region of Afghanistan overnight killing at least 1,000 people and injuring hundreds more, officials said on Wednesday, with the toll expected to rise as desperate rescuers dig through collapsed dwellings https://t.co/vlcWJPg4Wxpic.twitter.com/I6TJfDLcuk
طالبان حکومت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد نسیم حقانی نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتوں کی تصدیق پڑوسی صوبے پکتیکا میں ہوئی ہے۔ یہاں کے 4 اضلاع میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ یورپین میڈیٹیرینین سیسمولاجیکل سینٹر نے کہا کہ اس زلزلے کا اثر 500 کلومیٹر کے دائرے میں تھا، جس کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ہندوستان کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان میں بھی 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ فی الحال جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ جیو نیوز کے مطابق بدھ کو علی الصبح پاکستان کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے کچھ حصوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ اسلام آباد، ملتان، بھاکر، پھالیہ، پشاور، مالاکنڈ، سوات، میانوالی، پاکپتن اور بونیر سمیت کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں خوست کے جنوب مغرب میں تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔