ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان میں ہندستانی قونصل خانہ پر حملہ، دو حملہ آور مارے گئے

مزار شریف۔ ایک طرف ہندستان کے پنجاب میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے دہشت گردوں سے تصادم جاری ہے تو وہیں دوسری طرف افغانستان میں ہندستانی قونصل خانہ پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Jan 04, 2016 07:47 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
افغانستان میں ہندستانی قونصل خانہ پر حملہ، دو حملہ آور مارے گئے
مزار شریف۔ ایک طرف ہندستان کے پنجاب میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے دہشت گردوں سے تصادم جاری ہے تو وہیں دوسری طرف افغانستان میں ہندستانی قونصل خانہ پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔

مزار شریف۔ ایک طرف ہندستان کے پنجاب میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے دہشت گردوں سے تصادم جاری ہے تو وہیں دوسری طرف افغانستان میں ہندستانی قونصل خانہ پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق سبھی ہندستانی محفوظ ہیں۔


ذرائع کے مطابق، شمالی افغانستان کے مزار شریف میں واقع ہندستانی قونصل خانہ پر چار بندوق برداروں نے حملہ کیا۔ قونصلخانہ کے باہر بم دھماکہ کی آواز سنائی دی۔ اس کے بعد وہاں بندوق برداروں نے گولی باری بھی کی۔


ذرائع کے مطابق، حملہ کرنے والے چار بندوق برداروں میں سے دو کو مار دیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ حملہ آورقونصل خانہ کے احاطہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں سے تصادم اب بھی جا ری ہے۔

First published: Jan 03, 2016 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading