உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان : امریکی فوج کے جہازوں پر جھولا جھول رہے ہیں طالبان جنگجو ، چین نے شیئر کیا ویڈیو

    افغانستان : امریکی فوج کے جہازوں پر جھولا جھول رہے ہیں طالبان جنگجو ، چین نے شیئر کیا ویڈیو ( ویڈیو گریب)

    افغانستان : امریکی فوج کے جہازوں پر جھولا جھول رہے ہیں طالبان جنگجو ، چین نے شیئر کیا ویڈیو ( ویڈیو گریب)

    Taliban in Afghanistan: ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے چین کے ایک سرکاری افسر نے لکھا : سلطنتوں کا قبرستان اور ان کی جنگی مشینیں۔ طالبان نے اپنے طیاروں کو جھولوں اور کھلونوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان کا یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کابل: امریکی فوج کو افغانستان سے نکلے 10 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں ۔ بین الاقوامی میڈیا میں لگاتار بحث ہورہی ہے کہ کیا امریکی صدر جو بائیڈن نے جلد بازی میں اپنے فوج کو وہاں سے نکالا ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ چین بھی امریکہ کے اس فیصلے کا مذاق اڑا رہا ہے ۔ دراصل چینی حکومت کے ایک اہلکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں طالبان جنگجو امریکی فوجی جہازوں کو تفریح ​​کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے اس ویڈیو کے بارے میں یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ ویڈیو کب کا ہے ۔

      تقریبا 50 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ کے کئی جنگی جہاز کھڑے ہیں ۔ ان جہازوں کے پنکھوں میں رسی باندھ کر اس کو جھولا بنا دیا گیا ہے ۔ ویڈیو میں تین چار طالبان جنگجو جھولا جھولتے بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔ ساتھ ہی ہنسی مذاق کی آوازیں بھی آرہی ہیں ۔ امریکی فوج کے جانے کے بعد یہ ویڈیو افغانستان کے کس شہر میں بنایا گیا ہے ، اس بات کی کوئی جانکاری نہیں ہے ۔

      ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے چین کے ایک سرکاری افسر نے لکھا  : سلطنتوں کا قبرستان اور ان کی جنگی مشینیں۔ طالبان نے اپنے طیاروں کو جھولوں اور کھلونوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان کا یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔



      خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یعنی 31 اگست کو جب امریکی فوجی افغانستان سے باہر جا رہے تھے ، تو اس وقت کئی ویڈیوز منظر عام پر آئے تھے ، جس میں دیکھا گیا تھا کہ امریکی فوجی اپنے ہتھیار اور طیارے تباہ کر رہے ہیں ۔ تاہم اس کے بعد ایک خبر یہ بھی آئی تھی کہ طالبان نے افغانستان کے ایک سابق انجینئر کی مدد سے ایک امریکی جہاز کو ٹھیک کروالیا ہے ۔ بعد میں اس جہاز کا طالبان نے استعمال بھی کیا ۔

      دریں اثنا امریکہ کے افغانستان سے نکلتے ہی چین نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔ وہیں پاکستان نے بھی جمعہ کے روز اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں طالبان کی قیادت میں نئی ​​عبوری حکومت جنگ زدہ ملک میں امن ، سلامتی اور استحکام لائے گی اور افغان عوام کی انسانی اور ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کام کرے گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: