Afghanistan Blast:دو دھماکوں سے دہل گیا افغانستان کا مزار شریف شہر، 9 لوگوں کی موت، 13 زخمی
پھر دھماکوں سے دہل گیا مزار شریف۔ (تصویر: بشکریہ TOLO نیوز)
Afghanistan Blast: اس سے پہلے 21 اپریل، جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب دھماکے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔ دھماکہ شیعہ اکثریتی علاقے کے قریب ہواتھا۔
مزار شریف: Afghanistan Blast:افغانستان کے صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں منی بسوں پر دو بم دھماکوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا رپورٹس میں ہیلتھ حکام کے حوالے سے دی گئی ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق دونوں دھماکوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس درمیان، کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان میں گزشتہ چند دنوں میں کئی دھماکے ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل مزار شریف میں ہی 21 اپریل (جمعرات) کو نماز ظہر کے دوران سہ ڈوکان کی مسجد میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 12 نمازی شہید اور 58 افراد زخمی ہوئے تھے۔ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ طالبان فورسز نے اس سلسلے میں داعش کے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا جس نے ایک شیعہ مسجد پر بم حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 21 اپریل، جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب دھماکے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔ دھماکہ شیعہ اکثریتی علاقے کے قریب ہواتھا۔
اس سے دو روز قبل بھی اسی علاقے میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی دھماکے ہوئے تھے۔ ان بم دھماکوں میں کم از کم چھ بچے ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ یہ دھماکے عبدالرحیم شہید ہائی اسکول کے اندر اور کابل کے قریب شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں ممتاز ایجوکیشن سینٹر کے قریب ہوئے۔ 22 اپریل کو شمالی صوبے قندوز کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں 33 افراد جاں بحق ہوئے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔