ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان میں طالبان نے ہندوستان کے سات انجنئیروں کا کیا اغوا

کابل : ہندستان کے سات انجنئیروں کو آج افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں اغوا کر لیا گیا جن میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔

  • Share this:
افغانستان میں طالبان نے ہندوستان کے سات انجنئیروں کا کیا اغوا
علامتی تصویر

کابل : ہندستان کے سات انجنئیروں کو آج افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں اغوا کر لیا گیا جن میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔ یہ لوگ ایک پاور پلانٹ کے لئے کام کر رہے تھے۔


مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سبھی ملازمین منی بس کے ذریعہ بغلان صوبہ کی راجدھانی پل خومرے کے پاس واقع ایک گاوں باغ شمال میں الیکٹرک سب اسٹیشن جارہے تھے ۔بس ڈرائیور کو بھی اغواکر لیا گیا ہے۔یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔ مقامی افسروں کے مطابق اتوار کی دوپہر میں ہتھیاروں سے لیس نامعلوم حملہ آوروں نے کے ای سی نام کی ایک ہندوستانی کمپنی کے سات ملازمین کا اغوا کرلیا۔ ان میں ایک افغان شہری شامل ہیں۔


یہاں ہندستانی سفارت خانے کے دو افسروں نے اغوا کی تصدیق کر دی ہے۔سفارت خانے کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ مغوی انجنئیروں کی بازیابی کی کوشش کی جارہی ہے۔


مقامی افسروں نے اس واقعہ کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہونے کاشک ظاہر کیا ہے ۔طالبان نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

سفارتخانے کے اعلی افسر کے مطابق افغانستان میں سردست کوئی ڈیڑہ سو ہندستانی انجنئیر اور تکنکی ماہرین کام کر رہے ہیں۔
First published: May 06, 2018 05:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading