اپنا ضلع منتخب کریں۔

    افغانستان : کیا ملا عبد الغنی برادر کی ہوچکی ہے موت؟ طالبان نے جاری کیا یہ آڈیو پیغام

    طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹ کیا ہے کہ افغانستان اسلامی امارات کے نائب وزیر اعظم ملا بردار اخوند نے پیغام میں زخمی یا مارے جانے کے اندیشہ کو خارج کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : سوشل میڈیا پر پھیلی اپنی موت کی خبروں کو طالبان کے لیڈر ملا عبدالغنی برادر نے بکواس قرار دیا ہے ۔ طالبان کی طرف سے جاری کئے گئے آڈیو پیغام میں بردار نے کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور زخمی نہیں ہوئے ہیں ۔ اس پیغام کو طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے ٹویٹ کیا ہے ۔ دراصل کچھ دنوں پہلے خبر آئی تھی کہ طالبان کے اندر زبردست گروپ بندی ہورہی ہے اور اسی گروپ بندی کے نتیجہ میں تشدد میں ملا برادر زخمی ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ طالبان کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے آڈیو پیغام کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

      طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹ کیا ہے کہ افغانستان اسلامی امارات کے نائب وزیر اعظم ملا بردار اخوند نے پیغام میں زخمی یا مارے جانے کے اندیشہ کو خارج کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں ہیں ۔

      وہیں جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قطری وزیر خارجہ کابل پہنچے تھے جہاں صدارتی محل میں ان کا استقبال نائب وزیراعظم (دوئم) عبدالسلام حنفی نے کیا تھا۔ قطری وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے موقع پر ملا برادر کی عدم موجودگی پر ان کے قتل یا زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔ سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین نے ملا عبدالغنی برادر کے آپسی لڑائی میں قتل کا دعویٰ کیا تھا ۔

      ملا حسن اخوند کی تازہ تصویر جاری

      ادھر طالبان نے ملا حسن اخوند کی تارہ ترین تصویر جاری کردی ہے ۔ اب تک ان کی پرانی تصویر ہی میڈیا میں گردش کر رہی تھی۔ طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کے بعد جس میں ملا محمد حسن اخوند کو وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے، تازہ تصویر جاری کی گئی ہے۔ اب تک ملا حسن اخوند کی پرانی تصویریں ہی میڈیا میں گردش کررہی تھیں تاہم اب قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے ملا حسن اخوند کی تازہ ترین تصویر جاری کی ہے۔

      1999 کی ایک تصویر میں ملا اخوند قدرے جوان نظر آرہے ہیں تاہم اب جاری ہونے والی تصویر میں ان کے بال اور داڑھی سفید ہوچکی ہے اور بڑھاپا آچکا ہے۔ ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ہیں جبکہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہیں۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: