ہوم » نیوز » عالمی منظر

طالبان نے خودسپردگی کررہے 22 افغان کمانڈو کا کیا قتل عام ، وائرل ہورہا یہ ویڈیو

سی این این کےمطابق طالبان (Taliban) کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان کے قبضہ میں ابھی بھی 24 کمانڈوز (Afghan Special Forces Commandos) ہیں ، جنہیں فریاب خطہ میں پکڑا گیا تھا ، لیکن ابھی انہیں مارا نہیں گیا ہے ۔

  • Share this:
طالبان نے خودسپردگی کررہے 22 افغان کمانڈو کا کیا قتل عام ، وائرل ہورہا یہ ویڈیو
طالبان نے خودسپردگی کررہے 22 افغان کمانڈو کا کیا قتل عام ، وائرل ہورہا یہ ویڈیو (video grab)

کابل : طالبان نے افغانستان کے 85 فیصدی علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے ، جس کے بعد حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں طالبان کے جنگجووں نے دن دہاڑے افغان اسپیشل فورس کے 22 کمانڈوز کو مار ڈالا ۔ یہ واقعہ 16 جوان کو فریاب خطہ کے دولت آباد شہر میں پیش آیا ۔ دولت آباد شہر ترکمانستان اور افغناستان کی سرحد کے قریب ہے ۔ سی این این نے اس کا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو وائرل ہورہا ہے ۔ طالبان جنگجووں نے 22 افغان کمانڈو اس وقت مار ڈالا جب وہ خودسپردگی کرنے والے تھے ۔


سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریڈ کراس نے 22 افغان کمانڈوز کی لاش ملنے کی تصدیق کردی ہے ۔ سی این این نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ایسے کئی ویڈیوز ہیں ۔ سبھی ویڈیوز کی تصدیق کی گئی ہے اور گواہوں سے بھی بات کی گئی ہے ۔ سی این این کےمطابق طالبان کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان کے قبضہ میں ابھی بھی 24 کمانڈوز ہیں ، جنہیں فریاب خطہ میں پکڑا گیا تھا ، لیکن ابھی انہیں مارا نہیں گیا ہے ۔



سی این این کے مطابق عینی شاہدین نے کہا کہ طالبان کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران افغان کمانڈوز کے پاس گولہ بارود ختم ہوگئے تھے اور انہیں خودسپردگی کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑا ۔

ٹولونیوز نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کو افغان سیکورٹی فورسیز نے غزنی شہر میں سیکورٹی پوسٹوں پر طالبان کے حملوں کو ناکام کردیا ۔ طالبان نے اتوار صبح پی ڈی 3 ، پی ڈی 6 ، پی ڈی 1 اور پی ڈی 5 میں سیکورٹی فورسیز کی چوکیوں پر حملے کئے ، جس کے بعد افغان اسپیشل فورس کے کمانڈوز نے طالبان کو نشانہ بناکر جوابی کارروائی کی ، لیکن لڑائی کے دوران ان کا گولہ بارود ختم ہوگیا تھا ۔ پھر طالبان نے انہیں گھیر لیا ۔

حالانکہ طالبان نے دولت آباد میں قتل عام کے تین دنوں بعد ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا ، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ واشنگٹن گارڈ ( افغان اسپیشل فورس کے یہ کمانڈو ) خصوصی طور پر ٹریننگ یافتہ تھے ۔ یہ فریاب میں طالبان جنگجووں کا پیچھا کررہے تھے ۔ طالبان کے جنگجووں نے انہیں زندہ پکڑ لیا اور موت کی سزا دی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2021 08:27 PM IST