உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان 2.0: ہندستان کے ساتھ امپورٹ اور ایکسپورٹ پر لگائی روک، بڑھ سکتے ہیں میوہ کی قیمتیں

    Youtube Video

    Afghanistan Crisis: FIEO طالبان نے پاکستان (Pakistan) کے ٹرانزٹ روٹ سے کارگو کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے ،جس سے ملک میں درآمدات بند ہو گئی ہیں۔ طالبان نے اتوار کو کابل پر قبضے کے بعد ہندستان کے ساتھ تمام امپورٹ ۔ ایکسپورٹ پوری طرح بند کر دی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: طالبان (Taliban) کی آمد کے ساتھ ہی بھارت  (India) کے افغانستان کے ساتھ تجارتی سطح پر تعلقات خراب ہونے کے آثار ملنے لگے ہیں۔ فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن  ایف آئی ای او  (FIEO) کے ڈی جی ڈاکٹر اجے سہائے  (Dr. Ajay Sahai)  نے بتایا ہے کہ طالبان نے پاکستان  (Pakistan) کے ٹرانزٹ روٹ سے کارگو کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے ،جس سے ملک میں درآمدات بند ہو گئی ہیں۔ طالبان نے اتوار کو کابل پر قبضے کے بعد ہندستان کے ساتھ تمام  امپورٹ ۔ ایکسپورٹ پوری طرح بند کر دی ہیں۔

      افغانستان کی تازہ صورتحال کی وجہ سے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان درآمدات اور برآمدات کافی برا اثر پڑا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی امپورٹ ۔ ایکسپورٹ پوری طرح بندہے۔ فیڈریشن آف انڈین اکسپورٹ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان کے ٹرانزٹ روٹ سے آمد ورفت پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے درآمدات بند ہے۔ ایف آئی ای او  (FIEO) کے ڈی جی کے مطابق ہندوستان چینی ، دواسازی ، چائے ، کافی ، مصالحے اور ٹرانسمیشن ٹاور افغانستان کو برآمد کرتا ہے۔ ساتھ ہی خشک میوہ جات اور پیاز جیسی چیزیں افغانستان سے درآمد کی جاتی ہیں۔ تاہم ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ تجارت سے متعلق سرگرمیاں جلد ہی شروع کی جائیں گی کیونکہ یہ دونوں ممالک کے لیے ضروری اور فائدہ مند ہے۔ امید ہے کہ افغانستان میں سیاسی استحکام آنے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

      انہوں نے کہا ، 'درآمدات کا زیادہ تر انحصار خشک میوہ جات پر ہے۔ ہم ان سے کچھ  گوند اور پیاز بھی درآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی ای او نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے درمیان آنے والے وقت میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بھارت اپنے خشک میوہ جات کا 85 فیصد افغانستان سے درآمد کرتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: