உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان میں اتحادی فوج کی بمباری میں 41 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    فائل تصویر

    فائل تصویر

    افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری سے41 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی جبکہ کئی گھروں، گاڑیوں اور ایک پٹرول پمپ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کابل:  افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری سے41 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی جبکہ کئی گھروں، گاڑیوں اور ایک پٹرول پمپ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیاروں نے صوبہ پکتیا میں بمباری کی جس سے بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ امریکی فوج نے ضلع زرمت میں بمباری کی جبکہ اس دوران زمینی امریکی فوج نے بھی کارروائی کی۔


      عینی شاہدین کے مطابق امریکی فوج نے شملزئی گاؤں میں عام شہریوں کے گھروں پرشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خاصدارنامی شخص کا مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا اور وہاں موجود15افراد جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی ہلاک ہوگئے۔بمباری کے بعد جب علاقہ مکین لوگوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے وہاں پہنچے تو امریکی طیاروں نے پھر بمباری کردی جس سے مزید افراد ہلاک ہوگئے۔

       
      First published: