ہوم » نیوز » عالمی منظر

غداری کے لئے شاہد آفریدی کو لاہورہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

لاہور: آئی سی سی ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان جانے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہ آفریدي کو وہاں اپنے ملک سے زیادہ محبت ملنے کی بات کہنا بھاری پڑتا جا رہا ہے اور ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ ایک طرف ان کے بیان پر پاکستان میں ہنگامہ مچا ہوا ہے تو وہیں دوسری طرف سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے بھی اس کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 14, 2016 10:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
غداری کے لئے شاہد آفریدی کو لاہورہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس
لاہور: آئی سی سی ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان جانے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہ آفریدي کو وہاں اپنے ملک سے زیادہ محبت ملنے کی بات کہنا بھاری پڑتا جا رہا ہے اور ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ ایک طرف ان کے بیان پر پاکستان میں ہنگامہ مچا ہوا ہے تو وہیں دوسری طرف سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے بھی اس کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

لاہور: آئی سی سی ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان جانے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہ آفریدي کو وہاں اپنے ملک سے زیادہ محبت ملنے کی بات کہنا بھاری پڑتا جا رہا ہے اور ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ ایک طرف ان کے بیان پر پاکستان میں ہنگامہ مچا ہوا ہے تو وہیں دوسری طرف سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے بھی اس کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق اظہر صدیقی نامی ایک وکیل نے لاہور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر کے کہا ہے کہ آفریدی کے بیان سے پاکستان کے لوگوں کی احساسات مجروح ہوئے ہیں اور انہیں اس معاملے میں جواب دینا چاہیے۔ صدیقی نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ عدالت کو پاکستانی ٹوئنٹی -20 کپتان آفریدی کو ایک نوٹس جاری کر کے ان سے 15 دن کے اندر اندر جواب مانگنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کیلئے گزشتہ روز کولکاتہ پہنچنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں ہمیشہ ہی ہندوستانی حامیوں کے سامنے کھیلنے میں اچھا لگتا ہے اور انہیں ہندوستان میں پاکستان سے زیادہ پیار ملا ہے۔

First published: Mar 14, 2016 10:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading