ہوم » نیوز » عالمی منظر

موت کے 8 سال بعد دوسرے شوہر اور بچوں کے ساتھ نظر آئی خاتون،،ا ڑ گئے سب کے ہوش

پاکستان کے پنجاب صوبےمیں ایک عجیب وغریب معاملہ سامنےآیا ہے۔ آٹھ سال پہلے مر چکی ایک خاتون اپنے دوسرے شوہر اور 6 بچوں کے ساتھ نظر آئی جسے دیکھ کر سبھی چونک گئے۔ خاتون کی ماں نے اس کے شوہرپراس کے قتل کا الزام لگایا تھا۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
موت کے 8 سال بعد دوسرے شوہر اور بچوں کے ساتھ نظر آئی خاتون،،ا ڑ گئے سب کے ہوش
علامتی تصویر

پاکستان کے پنجاب صوبےمیں ایک عجیب وغریب معاملہ سامنےآیا ہے۔ آٹھ سال پہلے مر چکی ایک خاتون اپنے دوسرے شوہر اور 6 بچوں کے ساتھ نظر آئی جسے دیکھ کر سبھی چونک گئے۔ خاتون کی ماں نے اس کے شوہرپراس کے قتل کا الزام لگایا تھا۔آسما بی بی نام کی اس خاتون کو جھیلم ضلع میں اس کے گاؤں فلایان دیکھا گیا تھا۔یہ گاؤں لہور سے قریب 250 کلومیٹر دورہے۔ اس نے اپنا نام نیلم بتایا تھا۔ اس کے پہلے شوہر کے گھر والوں کے ایک ممبر نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔


جھیلم پولیس کے ترجمان نے بتایا کی آسما نے سال 2009 میں ابراراحمد سے شادی کی تھی۔ اس کے اگلے ہی سال یعنی 2010 میں وہ غائب ہو گئی تھی۔ اس کی ماں نے پولیس کو بتایا تھا کی ابرار احمد نے ہی اس کی بیٹی کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی کے قتل کے الزام میں ابرار کو گرفتار کر لیاگیاتھا۔لیکن معاوضہ ملنے کے بعد آسما کی ماں نے ابرار کے خلاف اپنی شکایت واپس لے لی تھی۔


آسما نے پولس کو بتایا کہ وہ احمد سے پیار کرتی تھی لیکن گھروالوں نے زبردستی اس کی شادی ابرار سے کر دی۔ اس لئے اس نے گھر سے بھاگ کر احمد سے دوسری شادی کر لی اور دوبئ چلی گئی۔ آسما نے بتایا احمد سے دوسری شادی پر اس کوئی پچھتاوا نہں ہے

جھلیم سول جج سوبیا خاتون نےسنیچر کو آسما کی ضمانت عرضی منظور کر لی اور 50۔50 ہزار روپے کے دو مچلکے جمع کر نے کا حکم دیا۔
First published: Apr 02, 2018 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading