اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ کے بعد جاپان و آسٹریا میں بھی سردی کا قہر، برفانی طوفان میں اب تک 41 امریکیوں کی موت

    امریکہ کے بعد جاپان و آسٹریا میں بھی سردی کا قہر، برفانی طوفان میں اب تک 41 امریکیوں کی موت

    امریکہ کے بعد جاپان و آسٹریا میں بھی سردی کا قہر، برفانی طوفان میں اب تک 41 امریکیوں کی موت

    سردیوں کے اس شدید طوفان کو بم سائیکلون کہا جا رہا ہے۔ یہ کچھ ہی گھنٹوں میں جان لیوا ہو جاتا ہے۔ اس دوران طوفان کا دباؤ مکمل طور پر گر جاتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Newyork
    • Share this:
      دنیا میں کئی مقامات پر برفانی ہواوں اور طوفان کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ امریکہ میں جہاں برفانی طوفان ’بم‘ کی وجہ سے اب تک 41 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ویہں جاپان کے ایک بڑے حصے میں زبردست برفباری کی وجہ سے 17 لوگ مارے گئے ہیں جب کہ 93 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہاں سینکڑوں گھروں سے بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ اُدھر، یوروپ کے آسٹریا میں برفانی تودے کھسکنے کی وجہ سے 10 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

      امریکہ میں کرسمس کے دوران آئے برفیلے طوفان سے ملک کے قریب 20 کروڑ لوگ بری طرح متاثر ہیں۔ زبردست سردی کی وجہ سے 41 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جب کہ کینیڈا میں بھی چار لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ طوفان کا اثر میکسیکو تک دیکھنے میں آرہا ہے۔ یہاں مریضوں تک ایمبولنس نہیں پہنچا پارہے ہیں اور کئی شہروں میں بجلی منقطع ہوچکی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر نیویارک اور موٹانا جیسے شہر ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

      آئیووا، وسکونسن، منی سوٹا، اور مشی گن میں بھی حالات خراب ہیں۔ امریکہ کے بفیلو میں زیرو وزیبلیٹی ہے، یہاں 12 امواتیں ہوئی ہیں۔ جاپان میں پیر کو ڈسزاسٹر منیجمنٹ عہدیداروں نے بتایا کہ ملک میں زبردست برفباری کے درمیان قومی شاہراوں پر سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ڈیلیوری سروس میں دیری ہورہی ہے۔ پیر تک مرنے والے کی تعداد 17 ہوگئی ہے جب کہ 90 سے زیادہ زخمی ہیں۔ اُدھر آسٹریا میں لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے ۔یہاں جوئیرس قصبے کے پاس لوگوں کے برف میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      امریکہ میں موسم سرما کا بھیانک طوفان، برفانی طوفان کے دوران 31 افراد ہلاک، بجلی منقطع

      یہ بھی پڑھیں:

      القاعدہ نے ایمن الظواہری کی ویڈیو کی جاری، کیا اب بھی ایمن الظواہری زندہ ہیں؟ جانیے تفصیل

      زمرہ-1 طوفان جیسا ہے ’بم‘

      سردیوں کے اس شدید طوفان کو بم سائیکلون کہا جا رہا ہے۔ یہ کچھ ہی گھنٹوں میں جان لیوا ہو جاتا ہے۔ اس دوران طوفان کا دباؤ مکمل طور پر گر جاتا ہے۔ علاقے میں شدید برف باری اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ بم سائیکلون کی حیثیت زمرہ 1 کے طوفان کی طرح ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: