اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر لٹکتی گرفتاری کی تلوار فی الحال راحت دیتی ملتی نظر آ رہی ہے۔ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے انہیں طبی بنیادوں پر راحت دے دی ہے۔ دراصل یہ مقدمہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے احتجاج پر عمران خان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ تاہم عمران خان نے طبی بنیادوں پر عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔
دراصل عمران خان نے طبی بنیادوں پر عدالت میں حاضری سے چھوٹ کی درخواست دی تھی۔ عدالت نے ان کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں دوپہر ڈیڑھ بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا کہا تاہم عمران خان ڈیڑھ بجے تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ایسے میں خبر ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو پولیس کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے۔
اس سے پہلے سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کو 27 فروری تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ آپ بھی 27 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع دے دیں، عمران خان نے کوشش کی مگر سفر نہیں کر سکے، وہ نہ کبھی ملک اور نہ ہی عدالت سے بھاگے ہیں۔
سعودی ولی عہد نے عمران خان کا نمبر کیا بلاک! سعودی عرب میں تختہ پلٹ کی سازش رچ رہے تھے؟طوفان کے بعد نیوزی لینڈ پر قدرت کا ایک اور قہر، سیلاب کے درمیان اب آیا شدید زلزلہ
عمران خان کو آج ہی پیش ہونے کا حکماس سے پہلے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو آج ڈیڑھ بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ جج جواد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کر دی تھی۔ واضح ہو کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔