پاکستان رچ رہا ہے خطرناک سازش! سامنے آئیں سٹیلائٹ تصویریں

اوپن سورس انٹلی جنس نے سٹیلائٹ سے جو تصویریں بھیجی ہیں وہ ہندوستان کی تشویش ضرور بڑھا سکتی ہیں۔

Aug 10, 2019 11:20 AM IST | Updated on: Aug 10, 2019 11:47 AM IST
پاکستان رچ رہا ہے خطرناک سازش! سامنے آئیں سٹیلائٹ تصویریں

پاکستان رچ رہا ہے خطرناک سازش! سامنے آئیں سٹیلائٹ تصویریں

جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ خبر ہے کہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے بوکھلائی پاکستانی فوج کوئی خطرناک سازش رچ رہی ہے۔ خفیہ اطلاع کے مطابق، پاکستانی فوج کی اس سازش میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا بھی پورا ساتھ مل رہا ہے۔ پاکستان میں ابھی جس طرح کی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ پاکستان یا تو جنگ کی تیاری میں جٹا ہوا ہے یا پھر ہندوستان سے کافی ڈرا ہوا ہے اور اپنے بچاؤ میں لگا ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کوئی بڑی سازش رچنے کے فراق میں ہے۔ اوپن سورس انٹلی جنس نے سٹیلائٹ سے جو تصویریں بھیجی ہیں وہ ہندوستان کی تشویش ضرور بڑھا سکتی ہیں۔ سٹیلائٹ سے ملی تصویروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کے تین بندرگاہوں میں ایک جیسا آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے تین اہم بحریہ بندرگاہ کراچی، اورمارا اور گوادر کو پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے۔

Loading...

100-1

ان تصویروں میں صاف نظر آ رہا ہے کہ اورمارا میں بحری اڈہ اب پوری طرح سے خالی ہے۔ وہیں، گوادر بندرگاہ کو بھی پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی میں بحریہ ڈاک کے تین جہاز کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ پچھلے تین مہینوں سے لی جا رہی اس سٹیلائٹ تصویر میں یہ تصویریں سب سے الگ دکھائی دیتی ہیں۔

101-2

اس سے بھی بڑی تشویش کی بات یہ ہے کہ راولپنڈی میں چاک لالا کے نور خان پاکستان ائیرفورس بیس کیمپ کو بھی پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے۔ ان تصویروں کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ کشمیر کو لے کر پاکستان میں ہلچل تیز ہو گئی تھی جبکہ اسی کے بغل کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے سب کچھ معمول ہے۔

102-1

Loading...