ہندوستان کے ساتھ کاروبار بند کرنے سے خطرہ میں پڑی پاکستانیوں کی جان، یہ ہے وجہ

جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتوں کو پوری طرح سے منقطع کر لیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ آمد ورفت کے سبھی ذرائع کو بند کر دیا تھا۔ ان میں سمجھوتہ ایکسپریس اور تھار ایکسپریس کے علاوہ ہندوستان سے لاہور کے لئے چلنے والی دلی۔ لاہور بس یاترا پر بھی روک لگا دی تھی۔

Aug 18, 2019 11:19 PM IST | Updated on: Aug 18, 2019 11:23 PM IST
ہندوستان کے ساتھ کاروبار بند کرنے سے خطرہ میں پڑی پاکستانیوں کی جان، یہ ہے وجہ

عمران خان: فائل فوٹو

ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتے منقطع کر لینے کے فیصلے کے بعد پاکستان نے اپنے عوام کی جان مصیبت میں ڈال دی ہے۔ پاکستان میں زندگی بچانے والی دواؤں اور دیگر لازمی اشیا کی کمی کا جوکھم پیدا ہو گیا ہے اور پاکستان کی ایک صنعتی تنظیم نے اس کے مدنظر حکومت سے فی الحال درآمدات ضوابط کو آسان کرنے کی اپیل کی ہے۔ معروف پاکستانی اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی ہے۔

پاکستان کے اخبار ڈان کے مطابق، صنعتی ادارے ایمپلائرس فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) نے کہا ہے کہ ہندوستان سے خام مال یا تیار مصنوعات کی شکل میں درآمد کی جانے والی زندگی بچانے والی دوائیں بازار سے ختم ہو سکتی ہیں۔ اس کے مدنظر متبادل ذریعہ نہیں ہو جانے تک درآمدات میں کچھ نرمی دی جانی چاہئے۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتوں کو پوری طرح سے منقطع کر لیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ آمد ورفت کے سبھی ذرائع کو بند کر دیا تھا۔ ان میں سمجھوتہ ایکسپریس اور تھار ایکسپریس کے علاوہ ہندوستان سے لاہور کے لئے چلنے والی دلی۔ لاہور بس یاترا پر بھی روک لگا دی تھی۔

Loading...