ہوم » نیوز » عالمی منظر

مالدیپ کی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا : یہ پہچاننا ہوگا کہ دہشت گردوں کو کون فراہم کرتا ہے سہولیات

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مالدیپ کا دنیا کا نایاب نگینہ ہے ۔ میں اپنے اور ہندوستان کی جانب سے اس ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

  • Share this:
مالدیپ کی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا : یہ پہچاننا ہوگا کہ دہشت گردوں کو کون فراہم کرتا ہے سہولیات
مالدیپ کی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا : یہ پہچاننا ہوگا کہ دہشت گردوں کو کون فراہم کرتا ہے سہولیات

دوبارہ وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر ہفتہ کو مالدیپ پہنچے ۔ وزیر اعظم مودی کا مالے ہوائی اڈہ پر مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہدی نے استقبال کیا ۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ بات چیت ہوئی اور کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ ان سمجھوتوں میں سمندری سیکورٹی ، کرکٹ کو فروغ ، روپے کارڈ کے چلن اور عوامی تعاون کو فروغ اہم رہے ۔


اس کے بعد وزیر اعظم مودی مالدیپ کی پارلیمنٹ پہنچے ۔ یہاں اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مالدیپ کا دنیا کا نایاب نگینہ ہے ۔ میں اپنے اور ہندوستان کی جانب سے اس ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ میں دوسری مرتبہ یہاں آیا اور دوسری مرتبہ ایوان کی کارروائی کا گواہ بنا ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے ممالک پر بھی نشانہ سادھا ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری پالیسی پوری دنیا ایک کنبہ کی ہے ۔ ہندوستان نے اپنی حصولیابیوں کو ہمیشہ دنیا اور پڑوسیوں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ یہ وقت چیلنجز سے بھرا ہوا ہے ۔ لیکن چیلنجز مواقع بھی پیدا کرتے ہیں ۔ آج ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان موقع ہے ، اپنے خطہ میں مل کر کام کرنے کا موقع ہے ۔ دہشت گردی کو ہرانے کا ایک موقع ہے ۔ سمندری چیلنجز سے نمٹنے کا موقع ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس نہ تو اپنے بینک اکاونٹ ہیں اور نہ ہی ہتھیاروں کی فیکٹریاں ، پھر بھی انہیں دولت اور ہتھیاروں کی کبھی کمی نہیں ہوتی ۔ دہشت گردوں کی اسٹیٹ اسپانسرشپ سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ دہشت گرد کہاں سے سہولیات پاتے ہیں ، انہیں کون فائنانس کرتا ہے ؟ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ لوگ اب بھی اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد میں فرق کررہے ہیں ۔



وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی اس  وقت سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ یہ ایک ملک یا ایک خطہ کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے ۔ ہر دن کوئی نہ کوئی واقعہ ضرور ہوتا ہے ۔ ہر دن کوئی نہ کوئی بے قصور ضرور مارا جاتا ہے ۔
First published: Jun 08, 2019 09:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading