ہوم » نیوز » عالمی منظر

!پاکستان فوج کوملے امریکی اسنائپررائفل ایم 4 کا جیش دہشت گرد کر رہےاستعمال

ایم 4 کا استعمال امریکی ملٹری کرتی ہے، امریکہ نے ایم 4 رائفلوں کو پاکستان آرمی کو دے رکھا ہے لیکن وادی کشمیر میں دہشت گردوں سے ان رائفلوں کی برآمدگی سے پاکستان اور سکیورٹی ایجنسی آئی ایس آئی کی منشا ظاہر ہو جاتی ہے۔

  • Share this:
!پاکستان فوج کوملے امریکی اسنائپررائفل ایم 4 کا جیش دہشت گرد کر رہےاستعمال
ایم 4 کا استعمال امریکی ملٹری کرتی ہے، امریکہ نے ایم 4 رائفلوں کو پاکستان آرمی کو دے رکھا ہے لیکن وادی کشمیر میں دہشت گردوں سے ان رائفلوں کی برآمدگی سے پاکستان اور سکیورٹی ایجنسی آئی ایس آئی کی منشا ظاہر ہو جاتی ہے۔

وادی کشمیر میں ایکٹو دہشت گرد دہشت پھیلانے  کیلئے امریکی ایم 4 اسنائپر رائفل کا استعمال کر رہے ہیں۔ جمعہ کو بڈگام میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد ہوئی فائرنگ میں ہندستانی فوج کے  جوانوں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ ان سے فوج نے انساس رائفل برآمد کی ہے۔ جمعہ کی صبح ہوئے انکاؤنٹر میں مارے گئے دہشت  گردوں کی ابھی پہچان نہیں ہو پائی ہے۔ حالانکہ یہ مانا جارہا ہے کہ دونوں جیش محمد سے جڑے دہشت گرد تھے۔


در اصل، ایم 4 کا استعمال امریکی  ملٹری کرتی ہے، امریکہ نے ایم 4 رائفلوں کو پاکستان آرمی کو دے رکھا ہے لیکن وادی کشمیر میں دہشت گردوں سے ان رائفلوں کی برآمدگی سے پاکستان اور سکیورٹی ایجنسی آئی ایس آئی کی منشا ظاہر ہو جاتی ہے۔


اس رائفل کا استعمال زیادہ تر افغانستان میں طالبان سے لر رہے نیٹو فورسز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ امریکہ کی ایم 16اے2 اسالٹ رائفل کا چھوٹا اور ہلکا ورژن ہے۔ اس بندوق کی بریل 14.5 انچ ہوتی ہے۔


بتادیں کہ پاکستان پر امریکی ہتھیاروں کے غلط استعمال کے الزما لگتے رہے ہیں۔ اس کے پہلے بالاکوٹ مین ایئر اسٹرائیک کے بعد پاکستان ہندستان کی ہوائی سرحد پار کرنے کی حماقت کر چکا ہے۔ ہندستان کی ہوائی سرحد میں گھسنے کیلئے اس نے ایف 16 جیٹ کا استعمال کیا تھا۔ ہندستان نے امریکہ کو اس کے ثبوت بھی سونپے تھے۔ حالانکہ پاکستان مسلسل اس سے انکار کرتا آیا ہے۔

دہشت گردوں سے ایم 4 رائفل برآمد ہونے کو کافی حیرت انگیز مانا جارہا ہے۔ کچھ وقت پہلے جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کے بھتیجے عثمان ابراہیم کی کچھ تصویریں سامنے آئی تھیں۔ اس میں وہ اسنائپر رائفل کے ساتھ نظر آیا تھا۔ واضح ہو کہ عثمان جیش کا 'اسنائپر اسپیشلسٹ' تھا۔ گزشتہ سال جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے چنکی تار میں ایک انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز نے عثمان کو مار گرایا تھا۔
First published: Mar 30, 2019 11:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading