ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر اعظم مودی کے لیہہ دورے سے چین بوکھلایا، کہا- سرحد پر حالات نہ خراب کوئی ملک

چین (China) کے وزارت خارجہ کے ترجمان جھاوو لیزیان نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ (China border dispute) کو فوجی افسران بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی کے لیہہ دورے سے چین بوکھلایا، کہا- سرحد پر حالات نہ خراب کوئی ملک
وزیر اعظم مودی کے لیہہ دورے سے چین بوکھلایا

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان مشرقی لداخ کی گلوان وادی (Galwan Valley Face off) میں گزشتہ کئی دنوں سے بڑھتی کشیدگی کے درمیان آج وزیر اعظم مودی کا اچانک لیہہ دورے پر جانے سے چین میں بوکھلاہٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا لیہہ دورہ چین کو سخت پیغام دے رہا ہے۔ یہی سبب ہے کہ اب چین کے وزارت خارجہ کی طرف سے بیان دیا گیا ہے کہ سرحد پر کوئی بھی فریق ایسا کام نہ کرے، جس سے  سرحد پر حالات خراب ہوں۔


ہر روز ہونے والی بریفنگ میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان جھاوو لیزیان نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ کو فوجی افسران بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں دونوں ممالک کو ایسا کوئی قدم نہیں ا ٹھانا چاہئے، جس سے سرحد پر چل رہی کشیدگی میں اضافہ ہو۔


مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں 15 جون کی رات ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد سے دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان آج وزیر اعظم نریندر مودی اچانک لداخ پہنچ گئے۔ لیہہ پہنچ کر وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج، ایئر فورس اور انڈو تبت بارڈر پولیس (ITBP) کے جوانوں سے بات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’فی الحال وزیر اعظم مودی نیمو کے ایک فارورڈ لوکیشن پر ہیں۔ یہاں وہ علی الصبح ہی پہنچ گئے تھے۔ یہ جگہ 11,000 کی اونچائی پر واقع ہے۔ یہ علاقہ سندھ کے کنارے پر اور جانسکر رینج سے گھری ہوئی ناقابل رسائی جگہ ہے۔


نیمو دنیا کی سب سے اونچی اور خطرناک پوسٹ میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اچانک وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دورے نے ہر کسی کو حیران کردیا۔ پہلے اس دورے پر صرف چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) بپن راوت کو ہی آنا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے میں فوجی افسران نے انہں سرحد سے متعلق رپورٹ بھی دی۔
First published: Jul 03, 2020 02:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading