پاکستان واپس آکر بلاول نے کہا-ہندوستان کا دورہ رہا کامیاب، کرکٹ پر کہی یہ بڑی بات
پاکستان لوٹ کر بلاول نے کہا-ہندوستان کا دورہ رہا کامیاب، کرکٹ پر کہی یہ بڑی بات
ہندوستان کے ساتھ بات چیت سے متعلق سوال پر بلاول نے کہا، پاکستان کاموقف واضح ہے کہ ہندوستان کو کشمیر کاپرانہ درجہ بحال کر کے بات چیت کے لیے ماحول بنانا چاہیے۔
گوا میں شنگھائی تعاون تنطیم (ایس سی او) کی میٹنگ میں شامل ہو کر وطن واپس لوٹے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہندوستان دورے کو کامیاب بتایا۔ واپس آنے کے بعد یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا دورہ ہند اس لحاظ سے کامیاب رہا کیونکہ اس سے اس خیال کو مسترد کرنے میں مدد ملی کہ ہر مسلمان ایک دہشت گرد ہے۔ انہوں نے کہا، ہم نے اس تصور کو توڑنے کی کوشش کی۔
“پاکستان کا اصولی مؤقف آج بھی وہی ہے کہ جب تک بھارت کشمیر میں اگست 5، 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو واپس نہیں لیتا ہم ڈائیلاگ نہیں کرسکتے۔”
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari
1/4 pic.twitter.com/EvxzrmSaLh
ہندوستان کے ساتھ بات چیت سے متعلق سوال پر بلاول نے کہا، پاکستان کاموقف واضح ہے کہ ہندوستان کو کشمیر کاپرانہ درجہ بحال کر کے بات چیت کے لیے ماحول بنانا چاہیے۔ چین-پاکستان اقتصادی کاریڈور پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو چھوڑ کر سبھی ممالک اس کے حق میں ہیں۔ وسطی ایشیا کےملک اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان واضح تھا کہ ہندوستان 5 اگست 2019 کی کشمیر کی حیثیت بحال کرکے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وسطی ایشیا کے ممالک چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے علاوہ ہر ملک نے سی پیک کی حمایت اور تعریف کی ہے۔
کرکٹ پر بلاول نے کہا، کھیل کا نقصان نہیں ہونا چاہیے
بلاول بھٹو زرداری سے جب پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان آنے کو لے کر پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کھیل کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ بلاول نے مزید کہا، امید ہے کہ ہم اس حالت میں نہیں ہیں، جہاں کھیل کا نقصان ہو۔ کھیل اور سیاست کو ایک ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔