اس خاتون کو لوگ سمجھتے ہیں اس کے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ! وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ
لیسلی کارلٹن (Leslie Carleton) کئی ٹی وی ، میگزین اور کیٹلاگس کیلئے ماڈلنگ کرچکی ہیں ۔ ان کے شوہر ہالی ووڈ اداکار میتھیاس ہیوز (Matthias Hues) ہیں ۔ لوگ اکثر لیسلی کو ان کے بیٹے کا ہم عمر سمجھ لیتے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 19, 2021 09:31 PM IST

اس خاتون کو لوگ سمجھتے ہیں اس کے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ! وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ ۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔
امریکہ کے لاس اینجلس میں رہنے والی لیسلی کارلٹن کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ یہ 44 سال کے بچے کی ماں ہیں ۔ لیکن سچائی یہی ہے ۔ دراصل لیسلی اتنی فٹ ہیں کہ دیکھنے میں یہ خود 40 سال کی عمر سے زیادہ کی نظر نہیں آتی ہیں جبکہ حقیقت میں ان کی عمر 62 سال ہے ۔ لیسلی بتاتی ہیں کہ کئی مرتبہ لوگ میری عمر کا اندازہ نہیں لگا پاتے ہیں ، جب میں انہیں سچائی بتاتی ہوں تو وہ حیران رہ جاتے ہیں ۔ دھیان سے دیکھنے کے باوجود ان کی اصل عمر کا پتہ لگانا مشکل ہے ۔
لیسلی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا زیادہ وقت بالی ، انڈونیشیا اور لاس اینجلس میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں رہ کر گزارا ہے ۔ حالانکہ جب میں 17 سال کی تھی تو میرے سب سے بڑے بیٹے کا جنم ہوا ۔ اس کے دو سال بعد چھوٹا بیٹا ہوا تھا ۔ اس دوران میں اسکول میں سب سے نوجوان والداوں میں سے ایک تھی ۔ میری شادی 16 سال کی عمر میں اس وقت ہوئی تھی جب میں ہائی اسکول میں پڑھتی تھی ۔ اس دوران ہی میں حاملہ ہوگئی تھی ۔
لیسلی بتاتی ہیں کہ آج وہ دونوں بچے 40 سال کے ہوگئے ہیں اور وہ خود بھی والد بچ چکے ہیں ، لیکن کچھ لوگ تو یہ بھی سوچتے ہیں کہ میں ان کی گرل فرینڈ یا بیوی ہوں ۔ یہاں تک کہ کبھی کبھی لوگ کہتے ہیں کہ میرے بچے مجھ سے بھی بڑے نظر آتے ہیں ۔ میں جواب میں صرف مسکرا دیتی ہوں ۔ ایک نوجوان دکھنے والی ماں ہونے پر میں فخر محسوس کرتی ہوں ۔ ساتھ ہی میں اپنے بیٹوں کی بیٹیوں کیلئے مضبوط دادی ہوں ۔
لیسلی اپنی زندگی کا انکشاف کرتے ہوئے یہ بتاتی ہیں کہ میں نے نوجوانی کی عمر میں کوئی بھی کام نہیں کیا یا کھیل کود میں حصہ نہیں لیا ۔ میں نے صرف یہ دیکھا کہ میں نے کیا کھایا اور خوش قسمتی سے میں اس وجہ سے پتلی ہی رہی ۔ 30 سال میں آکر کھیل کود میں دلچسپی لی ۔ اسکیئنگ شروع کردی ۔ اتنا ہی نہیں میں کراٹے میں بلیک بیلٹ بھی بن گئی ۔ وہیں ویٹ لفٹنگ بھی شروع کردی ۔ لیسلی نے فٹ رہنے کیلئے بھرپور غذا اور پوری نیند لینا ضروری بتایا ۔ تلا ہوا کھانا ، آٹا اور چینی کا استعمال محدود رکھنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اتوار کو برگر اور شراب کا استعمال کرتی ہوں ۔