ہوم » نیوز » عالمی منظر

مسلم ممالک سے متعلق امیگریشن پالیسی کے خلاف امریکہ میں مظاہرے جاری ،25 گرفتار

نیویارک پولیس نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امیگریشن اور سرحد سے متعلق پالیسیوں کی مخالفت میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے مظاہرہ کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 14, 2017 12:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلم ممالک سے متعلق امیگریشن پالیسی کے خلاف امریکہ میں مظاہرے جاری ،25 گرفتار
رائٹرز

نیویارک: نیویارک پولیس نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امیگریشن اور سرحد سے متعلق پالیسیوں کی مخالفت میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے مظاہرہ کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق مظاہرین ٹرمپ ٹاور کے قریب جمع ہو کر’ کوئی پابندی نہیں، کوئی تعداد نہیں، کوئی دیوار نہیں کا نعرہ لگا رہے تھے۔ مظاہرین کو ٹاور کے اندر جانے سے روکنے کے لئے وہاں بڑی تعداد میں مسلح پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ وہیں کئی پولیس افسر مظاہرین کو پولیس وین کی طرف لے گئے۔

پولیس نے بیان جاری کر کے کہا کہ مظاہرین پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ کی سات مسلم ممالک کے خلاف امیگریشن پالیسی اور میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کے منصوبہ پر کافی تنقید ہوئی ہے اور اس کی مخالفت میں یہاں کئی مظاہرے ہوئے ہیں۔

First published: Apr 14, 2017 12:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading