ہوم » نیوز » عالمی منظر

اثاثوں کی واپسی کیلئے نائیجیریا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سمجھوتہ

ابوجا۔ نائیجیریا اور سوئٹزرلینڈ نے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی املاک کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے آج مفاہمت کے ایک میمو پر دستخط کیے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 27, 2018 03:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اثاثوں کی واپسی کیلئے نائیجیریا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سمجھوتہ
نائیجیریا، سوئٹزرلینڈ اور بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم (آئی ڈی اے ) کے درمیان مفاہمت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔: فوٹو: یو این آئی۔

ابوجا۔  نائیجیریا اور سوئٹزرلینڈ نے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی املاک کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے آج مفاہمت کے ایک میمو پر دستخط کیے۔ مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔


بیان کے مطابق نائیجیریا، سوئٹزرلینڈ اور بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم (آئی ڈی اے ) کے درمیان مفاہمت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ نے دسمبر میں کہا تھا کہ وہ عالمی بینک کے ساتھ کئے گئے ایک معاہدہ کے تحت سابق فوجی حکمران سنی اباچا کے خاندان سے ضبط کی گئی جائیداد میں سے تقریباً 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر نائیجیریا کو واپس کرے گا۔


غور طلب ہے کہ 2015 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے صدر محمدبوهاري نے کئی ممالک سے مدد کی اپیل کی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ ضبط کی گئی املاک کو واپس لایا جا سکے۔


First published: Mar 27, 2018 03:52 PM IST