ہر کمپنی کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ ان کے اپنے اصول ہوتے ہیں جن پر کمپنی کے تمام ملازمین عمل کرتے ہیں اور انہیں سخت ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ کمپنی کی خفیہ معلومات کبھی (Secret Information of Companies) کسی کو نہ بتائیں۔ اس سے مارکیٹ میں دوسری کمپنی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ حال ہی میں ایک ایئر ہوسٹس کو بھی اس وقت نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر کمپنی کے کچھ سیکریٹس کا انکشاف (Air Hostess Sacked After Sharing Job Secret) کر دیا۔
امریکہ کی یونائیٹڈ ائیرلائنز (United Airlines, America) کی سابق فلائٹ اٹینڈنٹ (Flight Attendant Job) ایرینا بلوم (Arina Bloom) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کچھ وقت قبل اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایسی ویڈیو شیئر کی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھیں ایرینا اکثر اپنی کمپنی کی یونیفارم (Air Hostess Video in Uniform) پہن کر ویڈیوز بناتی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تقریباً 20 ویڈیوز میں کمپنی کی کچھ خفیہ معلومات کا انکشاف کیا۔

ایرینا نے جذباتی ویڈیو شیئر کرکے لوگوں کو اپنے بارے میں بتایا: تصویرTiktok
رپورٹ کے مطابق ایرینا نے کمپنی اور ایوی ایشن انڈسٹری سے متعلق بہت سی چیزوں کا انکشاف کیا جس کے بعد کمپنی نے انہیں نوکری سے نکال دیا۔ ایرینا نے بتایا کہ اس کی ایئر لائن کو اس کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے۔ اس سے قبل کمپنی کے لوگ بھی ان کی ویڈیوز پر تبصرے کر چکے ہیں لیکن گزشتہ ماہ یعنی دسمبر سے ان کی ویڈیوز پر اعتراضات ہونے شروع ہو گئے۔ حالانکہ ان ویڈیوز میں انہوں نے کبھی کمپنی کی برائی نہیں کی۔ انہوں نے ہمیشہ اچھے ورک کلچر کی تعریف کی اور کمپنی کو لیکر اچھا کہا مگر ان ویڈیوز میں انہوں نے بہت سی ویڈیوز میں کمپنی کے سستے ٹکٹ کیسے حاصل کیے جائیں، بہتر سیٹیں بک کرنے کے آپشنز وغیرہ جیسے کئی ویڈیو شیئر کیں اور ان سب میں وہ کمپنی کی یونفارم میں نظر آئیں جو کہ کمپنی کی پالیسی کے خلاف ہے۔
کمپنی کے دباؤ کے چلتے استعفیٰ دیا۔ایرینا نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے کمپنی سے شکایت کی جس کے بعد ان پر نوکری سے استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بنایا جانے لگا۔ اتنے دباؤ کے بعد انہیں نوکری چھوڑنی پڑی۔ ٹک ٹاک پر جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایرینا نے کہا کہ ان کی طرف سے کہی گئی اچھی باتیں ایک طرح سے کمپنی کی تشہیر تھیں لیکن وہ بالکل نہیں سمجھ پا رہی ہیں کہ کمپنی نے انہیں اس معاملے پر کیوں نکالا۔ بہت سے لوگ Tiktok پر ان کی حمایت میں بول رہے ہیں۔ کچھ لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ ایرینا سے تعریف سن کر انہوں نے کمپنی میں نوکری کے لیے اپلائی کیا تھا۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔