بیچ ہوا میں آمنے۔سامنے آگئے ایئر انڈیا اور نیپال ایئرلائنس کے طیارے، غفلت برتنے کے الزام میں 3ملازمین معطل

نرولا نے کہا کہ ایئر انڈیا کا طیارہ 19,000 فٹ کی بلندی سے نیچے آ رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائن کا طیارہ اسی وقت 15,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Nepal
  • Share this:
    ایئر انڈیا  (Air India)  اور نیپال ایئر لائنز (Nepal Airlines) کے طیارے جمعہ کو نیپال میں بیچ ہوا میں آپس میں ٹکرانے والے تھے کہ وارننگ سسٹم نے پائلٹس کو محتاط کر دیا اور ان کی فوری کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ حکام نے اتوار کو یہاں یہ جانکاری دی ہے نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAAN) نے ایئر ٹریفک کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین کو غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔ CAAN کے ترجمان جگن ناتھ نرولا نے یہ معلومات دی۔

    جمعہ کی صبح کوالالمپور، ملیشیا سے کھٹمنڈو آنے والا نیپال ایئرلائن کا ایئربس A-320 طیارہ اور نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے آپس میں ٹکرانے والے تھے۔ نرولا نے کہا کہ ایئر انڈیا کا طیارہ 19,000 فٹ کی بلندی سے نیچے آ رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائن کا طیارہ اسی وقت 15,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔



    سی اے اے این CAAN کے ترجمان جگن ناتھ نرولا نے کہا کہ جب ریڈار پر دکھایا گیا کہ دو طیارے آس پاس موجود ہیں تو نیپال ایئر لائن کا طیارہ نیچے اتر کر سات ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا۔

    نیپال میں سب سے خطرناک نوکری! منھ کو آجاتا ہے دیکھنے والوں کا کلیجہ، تصاویر سے جانئے

    رمضان میں ایک۔ایک دن کاٹنا ہوا مشکل، پاکستان سے پھر سامنے آئی آٹا لوٹ کی ویڈیو

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سی اے اے این CAAN نے واقعے کے وقت کنٹرول روم میں تعینات تین افسران کو معطل کر دیا۔ فی الحال اس واقعے پر ایئر انڈیا کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: