ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان کے ہوائی حملے کے بعد پاکستان نے نیوکلیائی ہتھیاروں کی دیکھ ریکھ کرنے والی کمیٹی کی میٹنگ بلائی

بتادیں کہ این سی اے جوہری ہتھیار پر فیصلہ لینے والی پاکستان کی اہم تنظیم ہے۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان جب۔جب کشیدگی بڑھی ہے پاکستان نے تب۔تب جوہری حملے کی دھمکی دی ہے۔

  • Share this:
ہندستان کے ہوائی حملے کے بعد پاکستان نے نیوکلیائی ہتھیاروں کی دیکھ ریکھ کرنے والی کمیٹی کی میٹنگ بلائی
مراج 2000 کی تصویر

دہشت گرد کیمپوں کو تہس نہس کرنے کیلئے کنٹرول  پی او کے میں ہندستانی فضائیہ کے حملے کے کچھ ہی گھنٹے بعد پاکستان فوج کے میڈیا ونگ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کی میٹنگ بلائی ہے۔ این سی اے۔ ہی وہ تنظیم ہے جو پاکستان کے نیو کلیائی  ہتھیاروں کی دیکھ ریکھ کرتی ہے۔

پریس کانفرنس میں آصف غفور نے کہا، ' میں نے کہا کہ ہم تمہیں سرپرائز کریں گے۔ سرپرائز کیلئے انتظار کیجئے۔ میں نے کہا کہ ہمارا رد عمل الگ ہوگا۔ رد عمل الگ طرھ سے ہوگا'۔

غفور نے آگے کہا، 'کل پارلیمنٹ کا ایک مشترکہ اجلاس ہے اوت پھر وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو این سی اے کا مطلب اور اس کی تشکیل کے بارے میں جانکاری ہوگی۔

بتادیں کہ این سی اے جوہری ہتھیار پر فیصلہ لینے والی پاکستان کی اہم تنظیم ہے۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان جب۔جب کشیدگی بڑھی ہے پاکستان نے تب۔تب جوہری حملے کی دھمکی دی ہے۔

First published: Feb 26, 2019 11:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading