یمن کے حدیدہ صوبے میں منی بسوں پر کئے گئے فضائی حملے میں کم از کم 15 شہری ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے اتوار کو اس حملے میں 15 لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
نیوز ایجنسی انادولو نے یمن میں اقوام متحدہ کی انسانی کوآرڈینیٹر ليسے گرانڈے کے حوالے سے کہا، "حدیدہ صوبے کے رأس الجبل میں کل منی بسوں پر کئے گئے فضائی حملے میں کم از کم 15 شہری ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔‘‘ محترمہ گرانڈے نے کہا، "یمن میں کام کر رہی سبھی اقوام متحدہ ایجنسیاں شہریوں پر ہوئے اس حملے کی سخت مذمت کرتی ہیں اور متاثرین کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔"
جون 2018 کے بعد سے الحدیدہ صوبے میں سعودی عرب کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 170 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 1700 دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ 425000 سے زائد افراد کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔