உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشرقی غوطہ میں شامی فورسز کے حملہ جاری ، مزید 37 ہلاک ، مرنے والوں کی تعداد 1400 ہوگئی

    فائل فوٹو: رائٹرز

    فائل فوٹو: رائٹرز

    شامی فورسز اور ان کے حامی ملیشیا کے مشرقی غوطہ پر حملے اور پیش قدمی جاری ہے،تازہ حملوں میں مزید 37 شہری ہلاک ہوگئے ہیں

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دمشق : شامی فورسز اور ان کے حامی ملیشیا کے مشرقی غوطہ پر حملے اور پیش قدمی جاری ہے،تازہ حملوں میں مزید 37 شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اب تک علاقے میں ہلاک شدگان کی تعداد 1400 ہو گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی فورسزنے باغیوں کے زیر قبضہ 80 فیصد علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا اورمتاثرہ علاقے سے شہریوں کا انخلا بھی جاری ہے۔
      میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی فورسز نے مشرقی غوطہ پر فضائی حملے میں مزید سینتیس شہریوں کی ہلاک ہونے والے افراد متاثرہ علاقے سے منتقل ہونے کے لیے ایک جگہ جمع تھے ۔
      First published: