உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی کے 16 سال بعد خاتون نے لگادی شادی کے لباس میں آگ، وجہ جان کر سبھی حیران و پریشان

     38 سالہ نکولا وائٹ (Nicola White) نے اپنے شادی کے گاؤن کے ساتھ ایسا کیا کہ سب کو چونکا دیا۔ خاتون نے اپنے گاؤن کو ہی آگ لگا دی۔ اس کے پیچھے کی وجہ حیران کن ہے لیکن اسے جان کر لوگوں کو یہ بھی لگے گا کہ انہوں نے صحیح کام کیا۔

    • Share this:
      لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے شادی کا دن بہت خاص ہوتا ہے اور وہ اسے یادگار بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ لڑکیاں شادی کیلئے اتنی تیاری اس لیے کرتی ہیں کہ ان کا خواب اس دن وہ کسی پری یا حور جیسی نظر آئیں۔ میک اپ سے لے کر شادی کا لباس تک وہ اس کا بہت خیال رکھتی ہے اور شادی کے بعد بھی وہ شادی کے لباس کو اپنے پاس رکھتی ہے کیونکہ یہ ان کے لیے بیحد خاص ہوتی ہے۔ لیکن انگلینڈ کی ایک خاتون نے شادی (England woman burnt wedding dress) کے کئی سال بعد اپنے شادی کے جوڑے کو آگ لگا دی۔

      مرر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر (Manchester, England) کی رہائشی 38 سالہ نکولا وائٹ (Nicola White) نے اپنے شادی کے گاؤن کے ساتھ ایسا کیا کہ سب کو چونکا دیا۔ خاتون نے اپنے گاؤن کو ہی آگ لگا دی۔ اس کے پیچھے کی وجہ حیران کن ہے لیکن اسے جان کر لوگوں کو یہ بھی لگے گا کہ انہوں نے صحیح کام کیا۔

      یہ بھی ہڑھیں: Airportپر سامان میں پیک ملی ایسی چیز دیکھ کر سبھی کے اڑ گئے ہوش، سکیورٹی اہکار بھی ہکا۔بکا

      سال 2005 میں ہوئی تھی شادی
      پرائیویٹ اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی نکولا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی۔ لیکن ان کی شادی خوشیوں سے کم اور مسائل سے زیادہ بھری ہوئی تھی۔ انہوں نے شادی کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن ان کے شوہر بھی نہ سمجھے تو انہوں نے سال 2021 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک بار دیکھا کہ ایک فوٹوگرافر نے فیس بک پر شادی کا لباس جلا کر فوٹو شوٹ کرایا ہے اور دوسری خواتین کو بھی فوٹو شوٹ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ تب نکولا کو بھی لگا کہ انہیں بھی ایسا ہی فوٹو شوٹ کروانا چاہیے۔

      یہ بھی ہڑھیں: Pregnant Women کے سونے کی پوزیشن کا بچوں پر کیا پڑتا ہے اثر، جاننا بیحد ضروری

      خاتون نے گاؤن جلاتے ہوئے فوٹو شوٹ کروایا
      نکولا نے بتایا کہ ان کے دوستوں نے بھی انہیں بہت مجبور کیا، پھر وہ اس شوٹ کے لیے راضی ہوگئیں۔ وہ فوٹوگرافروں کی ایک ٹیم کے ساتھ ایک دیہی علاقے میں گئی جہاں اس نے پہلے اس کا گاؤن پہن کر تصویر کھنچوائی اور پھر اسے پھاڑ دیا، پھر اسے آگ لگا دی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے گاؤن کو آگ لگا کر کافی راحت محسوس کی۔ انہیں ایسا لگا جیسے ان پر سے کوئی بوجھ اتر گیا ہو۔ گاؤن کو جلانے سے نکولا کو ایک بہت ہی بااختیار تجربہ بھی ملا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: