اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عمران خان کی ریلی میں فائرنگ میں ایک کی موت، حملے کے بعد سابق وزیر اعظم نے کہا : میں پھر سے لڑوں گا

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو ان کے لانگ مارچ کنٹینر کے پاس گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔ گولی ان کے پاوں میں لگی ہے اور انہیں لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaPakistanPakistanPakistanPakistanPakistanPakistan
    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو ان کے لانگ مارچ کنٹینر کے پاس گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔ گولی ان کے پاوں میں لگی ہے اور انہیں  اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ یہ خبر پاکستان کی اے آر وائی نیوز نے دی ہے ۔ ادھر حملے کے بعد عمران خان کا پہلا رد عمل بھی سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے یہ دوسری زندگی دی ہے، انشا اللہ میں پھر واپسی کروں گا ، لڑائی جاری رکھوں گا ۔

      پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہونے اور چار لوگوں کے سنگین طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ پی ٹی آئی لیڈر فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ حملہ آور کی شناخت فیصل بٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔ پاکستان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر آباد میں اللہ والا چوک کے پاس سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر کے پاس فائرنگ ہوئی ۔

      ایسا بتایا جارہا ہے کہ حملہ آور نے عمران خان کو چار گولیاں ماریں۔ قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے 'حقیقی آزادی مارچ' کیلئے 28 اکتوبر کو لاہور کے لیبرٹی چوک سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ شروع کیا ۔ وہ خود اس کی قیادت کررہے ہیں ۔ عمران خان کی مانگ ہے کہ پاکستان میں قومی اسمبلی کو تحلیل کرکے فورا وسط مدتی انتخابات کرائے جائیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: سیلاب سےمتاثرہ پاکستان میں 20 لاکھ بچے اسکول سےمحروم! اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں ذکر

      یہ بھی پڑھئے: کیا ٹوئٹر کی نئی پالیسیاں ہندوستان میں آئی ٹی رولز کے شرائط کو کرے گی پوری؟ جانیے تفصیلات

      حقیقی آزادی مارچ کو لے کر ہائی الرٹ پر وزارت داخلہ نے 13000 افسروں کو تعینات کیا ہے ۔ حالانکہ عمران خان اور ان کی پارٹی بار بار دوہرا رہی ہے کہ حقیقی آزادی مارچ پرامن ہی ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: