الظواہری کا نیا ویڈیو آیا منظرعام پر، ڈرون حملے میں مارا گیا تھا القاعدہ سربراہ
الظواہری کا نیا ویڈیو آیا منظرعام پر، ڈرون حملے میں مارا گیا تھا القاعدہ سربراہ
دعویٰ کیا گیا ہے کہ ظواہری کو کراچی میں پناہ دی جارہی تھی اور طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضہ کرنے کے کچھ وقت بعد، اسے حقانی نیٹ ورک کی جانب سے چمن سرحد کے ذریعے کابل لے جایا گیا تھا۔
افغانستان کے کابل میں اسی سال امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، 35 منٹ کے اس ویڈیو کو القاعدہ نے جمعہ کو جاری کیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ریکارڈنگ الظواہری کی ہے۔ حالانکہ، ریکارڈنگ کب کی ہے اس کی جانکاری نہیں دی گئی ہے اور اس کے مواد سے یہ بھی واضح نہیں ہورہا ہے کہ بیان کی ریکارڈنگ کب کی تھی۔
الظواہری 11/9 دہشت گرد حملے کا سازشی تھا۔ امریکہ نے اسی سال 31 جولائی کی صبح افغانستان کے کابل میں ڈرون حملے میں اسے مار گرایا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے سے پہلے الظواہری پاکستان میں چھپا تھا۔ مانا جارہا ہے کہ اسے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا تحفظ بھی حاصل تھا۔ الظواہری پر حملے میں پاکستان کے شامل ہونے کا اندیشہ ہے۔ یوروپین فاونڈیشن فار ساوتھ ایشین اسٹڈیز (ای ایف ایس ایے ایس) نے کہا کہ کئی سالوں تک یہ مانا جاتا تھا کہ ظواہری پاکستان کے سرحدی علاقے میں چھپا ہوا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ وہ افغانستان کیوں لوٹا۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد، یہ مانا جاتا ہے کہ ظواہری کا خاندان کابل میں محفوظ گھر لوٹ آیا۔
الظواہری کے قتل میں پاکستان کا کردار اعلیٰ خفیہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ظواہری کو کراچی میں پناہ دی جارہی تھی اور طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضہ کرنے کے کچھ وقت بعد، اسے حقانی نیٹ ورک کی جانب سے چمن سرحد کے ذریعے کابل لے جایا گیا تھا۔ ظواہری کے قتل میں پاکستان کے کردار پر امریکن انٹرپرائز انسٹیٹیوٹ (اے ای آئی) کے مائیکل روبن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ظواہری کے قتل میں پاکستان کا کردار تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔