ہوم » نیوز » عالمی منظر

حلب میں انسانیت پر قہربرپا کرنے کے حامی ایران کو اسلامی تعاون تنظیم سے خارج کرنے کا مطالبہ

ایرانی اپوزیشن تنظیم قومی کونسل برائے ایرانی مزاحمت نے ایک بیان میں شام کی تازہ صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے مطالبہ کیا کہ ایرانی نظام کو اسلامی تنظیم سے خارج کردیا جائے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 24, 2016 06:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حلب میں انسانیت پر قہربرپا کرنے کے حامی ایران کو اسلامی تعاون تنظیم سے خارج کرنے کا مطالبہ
تصویر: الجزیرہ ڈاٹ کام

دبئی: ایرانی اپوزیشن تنظیم قومی کونسل برائے ایرانی مزاحمت نے ایک بیان میں شام کی تازہ صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے مطالبہ کیا کہ ایرانی نظام کو اسلامی تنظیم سے خارج کردیا جائے۔ بیان کے مطابق کونسل میں خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ محمد محدثین نے کہا ہے کہ اہلیانِ حلب اور انسانیت پر قہر برپا کرنے والی اور مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کر دینے والی غیر منصفانہ جنگ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ ایرانی نظام ، پاسداران انقلاب اور اور اس کے زیر انتظام کراے کے جنگجو ملیشیائیں ہی درحقیقت اس بحران کے مرکزعی عوامل ہیں اور یہ بحران اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک ان لوگوں کو شام سے مکمل طور پر باہر نہیں کر دیا جاتا۔

محمد محدثین کے نزدیک حلب آج ایرانی پاسداران انقلاب کے مجرمانہ عناصر کے قبضے میں آ چکا ہے اور قاسم سلیمانی جیسے ایرانی کمانڈر کی حلب میں موجودگی اس حقیقت کی دلیل ہے۔

جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹریٹ کے صدر دفتر میں جمعرات کو تنظیم کی مجلس عاملہ کا وزارتی سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کویت نے کی تھی تاکہ حلب شہر کی الم ناک صورت حال کی روشنی میں شام کے تازہ ترین حالات کو پر غور کیا جا سکے۔

First published: Dec 24, 2016 06:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading