آپ ہوئی جہاز سے سفر کرنے کیلئے ٹکٹ لے کر ائیر پورٹ پہنچتے ہیں اور آپ کو پتہ چلتا ہے کہ فلائٹ کی جگہ آپ بس سے اپنی منزل تک جائیں گے ، اس صورت میں آپ کا رویہ کیسا ہوگا؟ ان حالات کا صرف اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے ، لیکن ان حالات کا 18 مسافروں کو سامنا کرنا پڑا ۔ ان سبھی نے فلائٹ کا ٹکٹ لیا تھا ، لیکن ائیرلائنس نے انہیں سڑک کے راستہ سے بس کے ذریعہ کے منزل تک پہنچایا ۔
دراصل ایلائنس ائیر ( اے آئی ) نے پونے ہوئی اڈہ کو جاری نوٹیم ( نوٹس ٹو ائیرمین) کے پیش نظر ناسک – پونے کیلئے ہفتہ کو اپنی ہوئی سروس رد کردی ۔ افسران نے کہا کہ ہوائی سروس رد ہونے کی وجہ سے کل 28 میں سے 18 مسافروں کو سڑک کے راستہ پونے لے جایا گیا ۔
ایلائنس ائیر ، ایئر انڈیا کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے ۔ افسران نے بتایا کہ اس کا طیارہ عام طور پر ہفتہ کو صبح 8 بجے ناسک پہنچتا ہے اور صبح 9.30 بجے تک پونے پہنچ جاتا ہے ۔ حیدرآباد میں اڑان بھرنے میں تاخیر ہوگئی اور طیارہ صبح 10 بجے ناسک پہنچا ۔ اس وقت تک نوٹیم لاگو ہوگیا تھا اور پونے ہوائی اڈہ پر رن وے کو مرمت کیلئے بند کیا جانا تھا ۔ نوٹیم پائلٹوں کو دیا جانے والا ایک قسم کا نوٹس ہوتا ہے ، جس میں اڑان سے متعلق معلومات ہوتی ہیں ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔