ہوم » نیوز » عالمی منظر

طیارہ حادثے کی تحقیقات میں لگ سکتے ہیں کئی ماہ: السیسی

قاہرہ۔ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا ہے کہ روسی طیارہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات میں کئی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 02, 2015 09:29 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
طیارہ حادثے کی تحقیقات میں لگ سکتے ہیں کئی ماہ: السیسی
قاہرہ۔ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا ہے کہ روسی طیارہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات میں کئی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

قاہرہ۔  مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا ہے کہ روسی طیارہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات میں کئی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ اس طیارے حادثے میں 224 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


صدر نے کل ٹیلی ویژن پر بات چیت میں کہا کہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی ٹیکنالوجی کے استعمال اور وسیع پیمانے پر تحقیقات کی ضرورت ہے جس میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔


اس درمیان روس نے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ روسی تحقیقاتی ٹیم مصر کی قیادت میں حادثے کی تحقیقات کر نے والی ٹیم میں شامل ہو گئی ہے۔ ان کے ساتھ فرانسیسی اور دیگر بین الاقوامی ماہرین بھی اس کام میں مصروف ہیں۔ ہوائی جہاز کے دونوں بلیک باکس مل گئے ہیں اور انہیں جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاو سامرہ میں آخری بار جہاز میں بھرے گئے تیل کے نمونے کی بھی جانچ کی جا رہی ہے اور ہوائی جہاز کے رکھ رکھاؤ کا کام دیکھنے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس درمیان ہوائی جہاز کے ملبے کی تلاشی کے دوران امدادی کار کنوں نے اب تک 175 لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

First published: Nov 02, 2015 09:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading