ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا کے امیر ترین شخص نے ویلنٹائن ڈے سے پہلے گرل فرینڈ کو دیا اتنا مہنگا تحفہ ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

وسیع و عریض ٹیرس اور گارڈن کے علاوہ وارنر اسٹیٹ میں دو گیسٹ ہاؤس ، نرسری اور تین ہیٹ ہاؤس ، ٹینس کورٹ ، سوئمنگ پول ، 9 ہول گولف کورس ، موٹر کورٹ ، سروس گیراج اور گیس پمپ ہیں۔

  • Share this:
دنیا کے امیر ترین شخص نے ویلنٹائن ڈے سے پہلے گرل فرینڈ کو دیا اتنا مہنگا تحفہ ، جان کر اڑجائیں گے ہوش
جیف بیزوس

دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمیزون کے بانی سی ای او جیف بیزوس نے امریکہ کے لاس اینجلس میں ایک پرتعیش مکان 165 ملین ڈالر (1200 کروڑ سے زیادہ) میں خریدا ہے ۔ سی این بی سی کے مطابق جیف بیزوس کی گرل فرینڈ لارین سانچیز ایک عرصے سے ایک نیا گھر تلاش کر رہی تھیں ۔ انھیں یہ گھر جنوری کے آخری ہفتے میں پسند آیا تھا ۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی خبر کے مطابق بیزوس نے وارنر اسٹیٹ کو میڈیا کاروباری ڈیوڈ گیفن سے خریدا ہے ۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں رہائشی املاک کا یہ اب تک کا سب سے مہنگا سودا ہے ۔ اس سے قبل 2019 میں لاشن مرڈوک نے بیل ایئر اسٹیٹ کو خریدنے کے لئے تقریبا150 ملین ڈالر کی ادائیگی کی تھی ۔ بتادیں کہ امریکہ کی بڑی ای کامرس کمپنی ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس کی املاک کی مالیت 13 فروری کو 131.3 بلین ڈالر بتائی گئی ہے ۔ اس وقت وہ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں ۔


جیف بیزوس
جیف بیزوس


کیا خاص ہے ؟

یہ مکان نو ایکڑ پر محیط ہے ۔ فوربس میگزین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ کی 1992 کی ایک کہانی میں وارنر اسٹیٹ کا تذکرہ ہے ۔ اس کے مطابق یہ جارجیائی طرز پر 13600 مربع فٹ میں بنا ہے۔

جیف بیزوس تاج محل کا دیدار کرنے کیلئے بھی پہنچے تھے ۔
جیف بیزوس تاج محل کا دیدار کرنے کیلئے بھی پہنچے تھے ۔


اس گھر میں ایک وسیع و عریض ٹیرس اور گارڈن ہے ۔ علاوہ ازیں وارنر اسٹیٹ میں دو گیسٹ ہاؤس ، نرسری اور تین ہیٹ ہاؤس ، ٹینس کورٹ ، سوئمنگ پول ، 9 ہول گولف کورس ، موٹر کورٹ ، سروس گیراج اور گیس پمپ ہیں۔
First published: Feb 13, 2020 09:09 PM IST