உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گاڑی کے اندر لڑکی کے ساتھ ڈلیوری بوائے نے کیا ایسا کام، شخص نے بنالی ویڈیو، ہو گئی وائرل

    سڑک کنارے اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک شخص نے اس کی ویڈیو بنائی۔ جلد ہی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سڑک کنارے اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک شخص نے اس کی ویڈیو بنائی۔ جلد ہی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سڑک کنارے اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک شخص نے اس کی ویڈیو بنائی۔ جلد ہی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    • Share this:
      آج کے دور میں زیادہ تر لوگ آن لائن شاپنگ  (Online Shopping) کو ترجیح دیتے ہیں۔ کورونا میں لوگ گھر بیٹھے سامان لینے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس وقت ڈلیوری بوائز ہی لوگوں کی ضرورت کی تمام چیزیں ان کے گھروں تک پہنچا رہے ہیں۔ تقریباً ہر آن لائن فرم وقت سے پہلے ڈلیور کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن حال ہی میں ایک شخص نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ آج اسے معلوم ہوا کہ اس کے ایمیزون کے آرڈر دیر سے کیوں آتے ہیں؟

      سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک  (Tiktok) پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ یہ ویڈیو فلوریڈا میں لی گئی۔ اس میں ایک ایمیزون ڈلیوری وین سڑک کے کنارے کھڑی دیکھی گئی۔ کچھ دیر بعد ایک خاتون کو اس وین سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ عورت نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔ ہوائی چپل پہنی خاتون کو اتارنے کیلئے ڈلیوری بوائے ہی گیٹ پکڑے ہوئے تھا۔ خاتون خاموشی سے نیچے اتری اور اپنے لباس سے موبائل نکالتے ہوئےسڑک کے کنارے چلی گئی۔

      سڑک کنارے اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک شخص نے اس پورے معاملے کا ویڈیو بنالیا۔ جلد ہی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جیسے ہی یہ ویڈیو ایمیزون تک پہنچی، انہوں نے ڈلیوری بوائے  amazon courier boy کو نوکری سے نکال دیا۔ ایمیزون نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ڈلیوری مین کا معیار نہیں ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملازم کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے باقی کارکنوں کو بھی اس بارے میں خبردار کیا ہے۔


      یہ ویڈیو پہلی بار 24 اکتوبر کو Tiktok پر شیئر کیا گیا تھا۔ اسے Tiktok پر  @patrickhook01 نامی یوزر نے شیئر کیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ ویڈیو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ہے۔ ایک شخص نے کمینٹ کیا کہ اس وجہ سے ان کے آرڈر دیر سے آتے ہیں۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: