ہوم » نیوز » عالمی منظر

Jeff Bezos خلا کی سیر کرکے زمین پر واپس لوٹے ، یہاں دیکھئے پورے آپریشن کا ویڈیو

امیزون کے بانی جیف بیزوس (Jeff Bezos) اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ خلاف کا سفر (Space Tour) کرکے واپس زمین پر لوٹ آئے ہیں ۔

  • Share this:
Jeff Bezos خلا کی سیر کرکے زمین پر واپس لوٹے ، یہاں دیکھئے پورے آپریشن کا ویڈیو
Jeff Bezos خلا کی سیر کرکے زمین پر واپس لوٹے ، یہاں دیکھئے پورے آپریشن کا ویڈیو

امیزون کے بانی جیف بیزوس اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ خلا کی سیر کرکے زمین پر لوٹ آئے ہیں ۔ بیزوس نے اس مومنٹ کو اسپیس ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے پروموٹ کیا ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے جب اپنے ذاتی اخراجات پر سول پیسنجرس کو ایک پرائیویٹ راکٹ کے ذریعہ خلا میں بھیجا گیا ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق ٹیک آف کا وقت شام ساڑھے چھ بجے تھا ۔ یہ اسپیس کرافٹ کچھ دیر پہلے ہی زمین پر لوٹا ہے ۔


ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی انسان کو امیزون کے بانی کی پرائیویٹ اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کے بنائے خلائی جہاز پر سوار کیا گیا ۔ بلیو اوریجن نے اس سے پہلے خلا میں 15 کامیاب انمینڈ مشن بھیجے تھے ۔ بیزوس کے ساتھ اس فلائٹ میں تین اور لوگ بھی تھے ، جو نیو شیفرڈ عملہ کا حصہ تھے ۔ ان میں بیزوس کے بھائی مارک بیزوس ، ایک 82 سالہ پائلٹ و ایوی ایشن سیکورٹی انویسٹیگیٹر ویلی فنک اور 18 سالہ اولیور ڈیمین شامل تھے ۔


بیزوس کے اس پورے سفر کو ٹیک آف سے 90 منٹ پہلے لائیو اسٹریم کیا گیا ۔ اس کو ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔ پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کی فلائٹ کیلئے امریکہ میں ویسٹ ٹیکساس میں ایک دور دراز مقام سے ٹیک آف کا بندوبست کیا گیا ۔ ٹیکساس کے ٹرانسپورٹیشن محکمہ نے اسٹیٹ ہائی وے 54 کو بند کرنے کی تیاری پہلے ہی کرلی تھی ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2021 10:32 PM IST