ہوم » نیوز » عالمی منظر

یوروپی یونین ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر امیزن پر لگا 887 ملین ڈالر کا جرمانہ

امیزن نے فائلنگ میں کہا ہے کہ ہم مانتے ہیں کہ سی این پی ڈی کا فیصلہ میرٹ پرکھڑا نہیں اترتا ہے اور اس معاملہ میں ہم پرزور طریقہ سے اپنا دفاع کرنا کا ارادہ رکھتے ہے ۔

  • Share this:
یوروپی یونین ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر امیزن پر لگا 887 ملین ڈالر کا جرمانہ
یوروپی یونین ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر امیزن پر لگا 886 ملین ڈالر کا جرمانہ

نئی دہلی : امیزن ڈاٹ کام انک پر یوروپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرسنل ڈیٹا پروسیسنگ کرنے کیلئے تقریبا 887 ملین ڈالر ( 746 ملین یورو ) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ یہ بات ای کامرس لیجنڈ نے جمعہ کو بتائی ۔ لگزمبرگ نیشنل کمیشن فار ڈیٹا پروٹیکشن نے 16 جولائی کے فیصلہ میں امیزن یوروپ کور پر جرمانہ لگایا ۔ کمپنی نے ریگولیٹری فائلنگ میں یہ انکشاف کیا ہے ۔


امیزن نے فائلنگ میں کہا ہے کہ ہم مانتے ہیں کہ سی این پی ڈی کا فیصلہ میرٹ پرکھڑا نہیں اترتا ہے اور اس معاملہ میں ہم پرزور طریقہ سے اپنا دفاع کرنا کا ارادہ رکھتے ہے ۔ خیال رہے کہ جی ڈی پی آر کے تحت کمپنیوں کو اپنے پرسنل ڈیٹا کا استعمال کرنے سے پہلے لوگوں سے رضامندی حاصل کرنی ضروری ہے یا پھر انہیں بھاری جرمانہ کا سامنے کرنا پڑسکتا ہے ۔



وال اسٹریٹ جرنل نے معاملہ کے جانکار لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے جون میں ایک رپورٹ دی تھی کہ یوروپی یونین کے رازداری قانون کے تحت کمپنی پر 425 ملین ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ لگایا جاسکتا ہے ۔

بتادیں کہ اس سال کی شروعات میں امیزن نے یوروپی یونین کے لگزمبرگ کو 250 ملین یورو کی ادائیگی کے حکم کے خلاف کیس جیت لیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 31, 2021 12:04 AM IST