اکبرالدین کی پاکستان کو سخت وارننگ، جہاد کے نام پرتشدد پھیلانا بند کرے

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے زوردیتے ہوئےکہا کہ حکومت ہند اورجموں وکشمیرانتظامیہ آہستہ آہستہ پابندیوں کوہٹانے کےلئے پابند عہد ہے۔

Aug 16, 2019 11:56 PM IST | Updated on: Aug 16, 2019 11:56 PM IST
اکبرالدین کی پاکستان کو سخت وارننگ، جہاد کے نام پرتشدد پھیلانا بند کرے

ہندوستان نے کہا ہے کہ کشمیر پر تبدیلی ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔

نیویارک: ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ میں کشمیر کےمعاملے پرحالات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیرسے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے دفعہ 370 کو ختم کیا گیا ہے اور یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اوراس کا باہری طورپرکوئی اثرنہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے زوردیتے ہوئےکہا کہ حکومت ہند اورجموں وکشمیر انتظامیہ آہستہ آہستہ پابندیوں کوہٹانے کےلئے پابند عہد ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، 'آپ اس کے لئے وقت مقررہ سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا "کیونکہ یہ تبدیلی ہندوستان میں کی گئی ہےاس لئےاس کا باہری طورپرکوئی اثر نہیں ہے۔ ہندوستان یہ یقینی بنانےکےلئے پابند عہد ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پررہیں۔

Loading...

سیداکبرالدین نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹانا ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے اورجموں وکشمیرکی ترقی کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہندوستان ہی طے کرسکتا ہے کہ وہ داخلی مسئلوں کو کیسے حل کرے گا۔ جہاں تک کشمیرمیں کشیدگی کا سوال ہے ہندوستان نے بہترین کام کیا ہےاورپیرسے ریاست کے تمام اسکول اورکالج کھل جائیں گے۔

Loading...