امریکہ میں ٹورنیڈو سے بھاری تباہی، طوفان کے ساتھ ژالہ باری، 23 کی موت، کئی لاپتہ

امریکہ میں ٹورنیڈو سے بھاری تباہی، طوفان کے ساتھ ژالہ باری، 23 کی موت، کئی لاپتہ  (Photo AFP)

امریکہ میں ٹورنیڈو سے بھاری تباہی، طوفان کے ساتھ ژالہ باری، 23 کی موت، کئی لاپتہ (Photo AFP)

Mississippi Tornado: مسی سیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ہفتہ کے روز ٹویٹر پر کہا کہ کم از کم 23 افراد کی موت اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ چار دیگر کے لاپتہ ہونے کی خبر ہیں۔

  • Share this:
    امریکہ : امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست مسی سیپی میں بڑی تباہی اور جانی نقصان کی خبر ہے۔ جمعہ کی رات دیر گئے آنے والے شدید طوفان اور تیز آندھی میں یہاں 23 افراد کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس علاقے میں موسلادھار بارش کے ساتھ گولف بالز جتنے بڑے اولے گرے ہیں ۔ ٹورنیڈو کے باعث تباہ ہونے والی عمارتوں میں متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ نیز کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔

    مسی سیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ہفتہ کے روز ٹویٹر پر کہا کہ کم از کم 23 افراد کی موت اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ چار دیگر کے لاپتہ ہونے کی خبر ہیں۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹورنیڈو کی رفتار اتنی تیز تھی کہ اس کی وجہ سے مچی تباہی میں پھیلا ملبہ 30 ہزار فٹ تک اڑ گیا۔

    مسی سیپی کے میئر ٹیٹ ریوز نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سب سے زیادہ تباہی مسی سیپی کے رولنگ فارک قصبے میں ہوئی ہے۔ قصبے کا آدھے سے زیادہ حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید آندھی طوفان کے باعث 14 لاکھ سے زائد گھروں اور صنعتوں میں بجلی نہیں تھی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کام کیا جا رہا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں خلل نہ پڑے۔

    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر ایریک گارسیٹی کو نائب صدر کملا ہیرس نے دلایا حلف


    یہ بھی پڑھئے: ڈرون حملے میں امریکی ٹھیکیدار کی ہلاکت، ملک شام پر امریکی جوابی حملے میں 11 افراد ہلاک


    ماہرین موسمیات کے مطابق جنوبی امریکہ میں اکثر موسم سرما کے مہینوں میں خطرناک طوفان آتے رہتے ہیں، کیونکہ خلیج میکسیکو سے گرم، نم ہوا اوپر اٹھتی ہے اور ٹھنڈی ہوا سے ٹکرا جاتی ہے۔

    متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ انتظامی ٹیمیں بھی لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ جمعہ کو آنے والے طوفان نے لوگوں کو 2011 میں آئے اس طوفان کی یاد دلا دی، جس میں 161 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: