اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ : مڈلٹن میں سافٹ ویئر کمپنی کے دفتر پر حملہ ، 3 زخمی، حملہ آور ہلاک

    فائرنگ کی جگہ سے ایک زخمی خاتون کو باہر لاتا پولیس اہلکار (تصویر سابھار ۔ وسکانسن اسٹیٹ جنرل ) ۔

    فائرنگ کی جگہ سے ایک زخمی خاتون کو باہر لاتا پولیس اہلکار (تصویر سابھار ۔ وسکانسن اسٹیٹ جنرل ) ۔

    مڈلٹن پولیس سربراہ چک فالکے نے بتایا کہ بدھ کی صبح 10:25 بجے ( مقامی وقت کے مطابق) سافٹ ویئر کمپنی ڈبلیو ٹی ایس پیرڈائم پر حملہ ہوا

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکی ریاست وسکانسن میں بدھ کو فائرنگ کے ایک معاملے میں تین لوگ زخمی ہو گئے۔ شکاگو ٹربیون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حملہ بدھ کو وسکانسن  کے دارالحکومت میڈسن سے متصل مڈلٹن شہر کی ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور مارا گیا ہے۔

      مڈلٹن پولیس سربراہ چک فالکے نے بتایا کہ بدھ  کی صبح 10:25 بجے ( مقامی وقت کے مطابق) سافٹ ویئر کمپنی ڈبلیو ٹی ایس پیرڈائم پر حملہ ہوا۔ عمارت میں فی الحال کوئی دیگر مشتبہ باقی نہیں ہے۔

      شہری مینیجرمائک ڈیوس نے شروعات میں بتایا کہ فائرنگ میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اور پولیس افسران نے بعد میں زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔

      پولیس سربراہ فالکے نے بتایا کہ حملے کے وقت سیل کئے گئے مقام کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ جانکاری نہیں دی کہ حملہ کیسے ہوا اور حملہ آور کون تھا۔ پولیس فی الحال اس کی تفتیش میں مصروف ہے۔
      First published: