உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: خراب موسم کے چلتے طیارہ گر کر تباہ، 5 مسافر سمت پائلٹ کی موت

    طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کریں گے۔

    • Share this:
      الاسکا: امریکہ (America) کے الاسکا (Alaska) میں خراب موسم کی وجہ سے ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 5 مسافر اور 1 پائلٹ شامل ہیں۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ، ایک سیاحتی جہاز جے ہاک MH-60 Jayhawk جمعرات کو جنوبی الاسکا میں سیاحوں کو سیاحتی مقام پر لے جا رہا تھا تبھی موسم خراب ہونے لگا اور طیارہ گر کر تباہ (Plane Crash) ہوگیا۔

      کوسٹ گارڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے کی ایمرجنسی اسٹیٹس لائٹ رات تقریبا 11.20 بجے ایکٹو ہوئی تبھی طیارہ کیچیکان کے قریب مسٹی جوڈرز نیشنل یادگار کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ کوسٹ گارڈ فورس کو طیارے کا ملبہ ملنے کے بعد دو ریسکیو اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے حادثہ پر پہنچایا گیا جنہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔

      کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے کے وقت، جگہ پر دھند چھائی تھی اور ہلکی بارش بھی ہو رہی تھی۔ اس دوران ہوا تھوڑی تیز تھی اور وزیبلٹی صرف 2 میل ہی تھی۔ طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز اور کوسٹ گارڈ نے مل کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

      طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کریں گے۔

      اس سے پہلے بھی ، 2019 میں ، دو سیاحتی طیارے ہوا میں ٹکرا گئے تھے جس میں سوار 16 میں سے 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ (ایجنسی ان پٹ)
      Published by:Sana Naeem
      First published: