உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Salman Rushdie Attacked: نیویارک میں ایک پروگرام کے دوران سلمان رشدی پر جان لیوا حملہ

    Breaking News : نیویارک میں پروگرام کے دوران رائٹر سلمان رشدی پر جان لیوا حملہ

    Breaking News : نیویارک میں پروگرام کے دوران رائٹر سلمان رشدی پر جان لیوا حملہ

    Salman Rushdie Attacked: رائٹر سلمان رشدی پر مغربی نیویارک میں ایک پروگرام کے دوران جان حملہ کیا گیا ۔ نیوز ایجنسی اے پی نے جمعہ کو یہ جانکاری دی ۔

    • Share this:
      نیویارک : رائٹر سلمان رشدی پر مغربی نیویارک میں ایک پروگرام کے دوران جان حملہ کیا گیا ۔ نیوز ایجنسی اے پی نے جمعہ کو یہ جانکاری دی ۔ پروگرام میں موجود ایسوسی ایٹیڈ پریس کے ایک رپورٹر نے دیکھا کہ ایک شخص نے چوٹوکا اداکارہ میں اسٹیج پر آکر رشدی پر اس وقت حملہ کردیا ، جب ان کا تعارف کرایا جارہا تھا ۔ حملہ آور نے انہیں مکا مارنا یا چاقو مارنا شروع کردیا ۔ اس کے فورا بعد رشدی فرش پر گرگئے اور پھر انہیں وہاں سے لے جایا گیا ۔ رشدی کی حالت کے باری میں فوری طور پر کوئی جانکاری نہیں ہے ۔


      بتادیں کہ رشدی ہند نژاد برطانوی امریکی رائٹر ہیں ۔ رشدی کی پیدائش 19 جون 1947 کو ممبئی میں ہوئی تھی ۔ رشدی کو کئی ایوارڈ مل چکا ہے ۔


      رشدی پر حملہ کرنے والا کون تھا اور اس نے کیوں حملہ کیا ، فی الحال اس کو لے کر کوئی خاص جانکاری سامنے نہیں آئی ہے ۔ حملہ آور کی گرفتاری کے بارے میں بھی کوئی خبر نہیں ہے ۔

      بتادیں کہ رشدی دی سیٹینک ورسیز اور مڈ نائٹ چلڈرین جیسی کتابوں کی وجہ سے سرخیوں میں آئے ۔ مڈ نائٹ چلڈرین کو 1981 میں بکر ایوارڈ ملا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: