ہوم » نیوز » عالمی منظر

حاملہ خواتین کے ویزا پر روک لگائے گا امریکہ، یہ ہے بڑی وجہ

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ ویزا پر کچھ نئی پا بندی لگانے کارہا ہے۔ اس کے تحت ایسی خواتین پر پابندی لگائی جائیں گی جو بچوں کو جنم دینے کیلئے امریکہ جانا چاہتی ہیں تاکہ ان کے بچوں کو امریکی پاسپورٹ مل جائے۔ اس واقعے سے واقف دو افسران نے بتایا کہ محکمہ خارجہ جمعرات کو اس قانون کو جاری کرے گا۔

  • Share this:
حاملہ خواتین کے ویزا پر روک لگائے گا امریکہ، یہ ہے بڑی وجہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ ویزا پر کچھ نئی پا بندی لگانے کارہا ہے۔ اس کے تحت ایسی خواتین پر پابندی لگائی جائیں گی جو بچوں کو جنم دینے کیلئے امریکہ جانا چاہتی ہیں تاکہ ان کے بچوں کو امریکی پاسپورٹ مل جائے۔ اس واقعے سے واقف دو افسران نے بتایا کہ محکمہ خارجہ جمعرات کو اس قانون کو جاری کرے گا۔ نئے قانون سے حاملہ خواتین کیلئے ٹورسٹ ویزا پر سفر کرنا مشکل ہوگا۔ قانون کے ایک مسودے میں کہا گیا ہے کہ انہیں ویزا حاصل کرنے کیلئے "کاؤنسلر آفیسر" کو سمجھانا ہوگا کہ امریکہ آنے کیلئے ان کے پاس کوئی اور واجب وجہ ہے۔

انتظامیہ ہر قسم کی امیگریشن پر پابندی عائد کر رہی ہے لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر'پیدائشی شہریت' کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ اس کے تحت امریکہ میں پیدا ہونے والے غیر امریکی شہریوں کے بچوں کو امریکہ میں جنم لینے کے ساتھ ملنے والی شہریت کے حقوق کو ختم کرنا ہے۔

برتھ ٹورزم امریکہ اور غیرملک میں کافی پھل۔پھول رہا ہے۔ امریکی کمپنیاں اس کیلئے اشتہار بھی دیتی ہیں اور ہوٹل کے کمرے اور میڈیکل سہولیات وغیرہ کیلئے 80,000 ڈالر تک وصولتی ہیں۔ روس اور چین جیسے ملکوں سے کئی خواتین بچے کو جنم دینے کیلئے امریکہ آتی ہیں۔ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ہی امریکہ اس طرح کےچلن کے خلاف قدم اٹھا رہا ہے۔

First published: Jan 23, 2020 10:36 AM IST