امریکہ اور چین کے درمیان سائبر سیکورٹی سے متعلق معاہدے پر مذاکرات

واشنگٹن:امریکہ اور چین کے درمیان سائبر سیکورٹی کے سلسلے میں معاہدے پر مذاکرات جاری ہے اور دونوں ملک چین کے صدر شی جن فنگ کے جمعرات کے یہاں پہنچنے پر اس سلسلے میں اعلان کر سکتے ہیں۔

Sep 20, 2015 02:18 PM IST | Updated on: Sep 20, 2015 02:18 PM IST
امریکہ اور چین کے درمیان سائبر سیکورٹی سے متعلق معاہدے پر مذاکرات

واشنگٹن:امریکہ اور چین کے درمیان سائبر سیکورٹی کے سلسلے میں معاہدے پر مذاکرات جاری ہے اور دونوں ملک چین کے صدر شی جن فنگ کے جمعرات کے یہاں پہنچنے پر اس سلسلے میں اعلان کر سکتے ہیں۔

امریکی اخبار ’دی نیویارک ٹائمز‘ نے مذاکرات میں شامل حکام کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے میں بجلی گھروں، موبائل نیٹ ورک اور ہسپتالوں پر سائبر حملوں کو شامل کیا جائے گا۔ اخبار نے بتایا کہ ابتدائی معاہدے سائبر سیکٹر میں دراندازی اوراملاک دانش میں نقب سے متعلق معاملات میں زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوں گے۔ امریکہ چین پر اس طرح کے حملوں کے الزام لگاتا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ صدر بارک اوبامہ نے گزشتہ بدھ کو کہا کہ انٹرنیٹ کو قومی مخالفت کا ہتھیار بنائے جانے سے روکنے کے لئے بین الاقوامی خاکہ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چین کے صدر کے ساتھ بات چیت کے دوران خاص طور پر سائبر سیکورٹی پر بحث کی جائے ۔

Loading...

Loading...