ہوم » نیوز » امراوتی

امریکہ کا پاکستان کو سخت انتباہ- ہندوستان پر ایک اور دہشت گردانہ حملہ بہت پریشانی لےکر آئےگا

امریکہ نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان پر ایک اور دہشت گردانہ حملہ ’مزید پریشانی کھڑی کرنے والا‘ ہوگا۔

  • Share this:
امریکہ کا پاکستان کو سخت انتباہ- ہندوستان پر ایک اور دہشت گردانہ حملہ بہت پریشانی لےکر آئےگا
ڈونالڈ ٹرمپ ۔ فائل فوٹو

امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے ساتھ امریکہ نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان پر ایک  اور دہشت گردانہ حملہ ’مزید پریشانی کھڑی کرنے والا‘ ہوگا۔


وائٹ ہاوس میں ایک سینئر افسر نے بدھ کے روز صحافیوں سے کہا، ’’ پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت اور مناسب کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ علاقہ میں دوبارہ کشیدگی پیدا نہ ہو اس کے لئے خاص طور پر جیش محمد اور لشکر طیبہ کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے‘۔


نام نہ شائع کرنے کی شرط پر افسر نے کہا، ’’ اگر پاکستان دہشت گردوں پر کاروائی نہیں کرتا ہے اور ہندوستان پر ایک اور حملہ ہوتا ہے تو یہ پاکستان کے لئے ایک بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ بنےگا اور دونوں ممالک کے لئے خطرناک ہوگا‘۔


افسر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ روز کچھ کاروائی کی ہے۔ کچھ دہشت گرد تنظیموں کی جائداد کو ضبط کر دیا گیا ہے اور کچھ گرفتاریاں کی ہیں۔ جیش محمد کی بھی کچھ سہولیات کو کنٹرول میں لیا گیا ہے۔ حالاںکہ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی اور بڑی کاروائی دیکھنا چاہتے ہیں۔
افسر نے کہا، ’’ ہمیں ناقابل تحریف کارروائی دیکھنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ ماضی میں ہم نے دیکھا کہ پہلے کچھ گرفتاریاں ہوئی اور پھر کچھ مہینہ بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ کبھی - کبھی دہشت گرد لیڈران کو ملک میں سفر کرنے اور ریلی کرنے کی اجازت دی جاتی ہے‘۔

 
First published: Mar 21, 2019 11:49 AM IST