ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ نے ہند۔ پاک سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی

امریکہ نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین قومی سلامتی کے مشیر کی سطح کی بات چیت نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے دونوں ملکوں سے پھر سے باقاعدہ بات چیت کا عمل جلد شروع کرنے کی اپیل کی ہے

  • Share this:

واشنگٹن : امریکہ نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین قومی سلامتی کے مشیر کی سطح کی بات چیت نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے دونوں ملکوں سے پھر سے باقاعدہ بات چیت کا عمل جلد شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے آج کہا کہ امریکہ کو جنوبی ایشیا کے پڑوسی ملکوں کے درمیان بات چیت بحال نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے لیکن دونوں ملکوں کے لئے بات چیت ہی صحیح راستہ ہے جس پر انہیں چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا خطہ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جسے دیکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے لیڈروں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے بات چیت شروع کریں۔مسٹر کربی نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے لئے آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ کے وقت بھی بات چیت کے لئے مناسب موقع ہے۔ دونوں ملکوں کو اس موقع کا فائدہ اٹھانے پر غور کرنا چاہیے۔مسٹر کربی نے ایک سوامی کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے تعلقات امریکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کو باہمی مذاکرات سے یہ مسئلہ حل کرنا ہے۔

First published: Aug 25, 2015 07:08 PM IST